زبُو 111 URD

خُداوند کی حمد

1 خُداوند کی حمد کرو۔مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میںاپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔

2 خُداوند کے کام عظِیم ہیں۔جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔

3 اُس کے کام جلالی اور پُر حشمت ہیںاور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔

4 اُس نے اپنے عجائِب کی یادگار قائِم کی ہے۔خُداوند رحِیم و کرِیم ہے۔

5 وہ اُن کو جو اُس سے ڈرتے ہیں خُوراک دیتا ہے۔وہ اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّے گا۔

6 اُس نے قَوموں کی مِیراث اپنے لوگوں کودے کراپنے کاموں کا زور اُن کو دِکھایا۔

7 اُس کے ہاتھوں کے کام برحق اور پُر عدل ہیں۔اُس کے تمام قوانِین راست ہیں۔

8 وہ ابدُالآباد قائِم رہیں گے۔وہ سچّائی اور راستی سے بنائے گئے ہیں۔

9 اُس نے اپنے لوگوں کے لِئے فِدیہ دِیا۔اُس نے اپنا عہد ہمیشہ کے لِئے ٹھہرایا ہے۔اُس کا نام قُدُّوس اور مُہِیب ہے۔

10 خُداوند کا خَوف دانائی کا شرُوع ہے۔اُس کے مُطابِق عمل کرنے والے دانِش مند ہیں۔اُس کی سِتایش ابد تک قائِم ہے۔