1 خُداوند کی حمد کرو۔خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤاور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو ۔
2 اِسرائیل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔فرزندانِ صِیُّون اپنے بادشاہ کے سبب سےشادمان ہوں۔
3 وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔
4 کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔
5 مُقدّس لوگ جلال پر فخر کریں۔وہ اپنے بِستروں پر خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
6 اُن کے مُنہ میں خُدا کی تمجِیداور ہاتھ میں دو دھاری تلوار ہو
7 تاکہ قَوموں سے اِنتقام لیںاور اُمّتوں کو سزا دیں۔
8 اُن کے بادشاہوں کو زنجِیروں سے جکڑیںاور اُن کے سرداروں کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں
9 تاکہ اُن کو وہ سزا دیں جو مرقُوم ہے۔اُس کے سب مُقدّسوں کو یہ شرف حاصِل ہے۔خُداوند کی حمد کرو۔