زبُو 136 URD

شُکرگُذاری کاگِیت

1 خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

2 اِلہٰوں کے خُدا کا شُکر کروکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

3 مالِکوں کے مالِک کا شُکر کروکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

4 اُسی کا جو اکیلا بڑے بڑے عجِیب کام کرتا ہےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

5 اُسی کا جِس نے دانائی سے آسمان بنایاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

6 اُسی کا جِس نے زمِین کو پانی پر پَھیلایاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

7 اُسی کا جِس نے بڑے بڑے نیّر بنائےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

8 دِن کو حُکومت کرنے کے لِئے آفتابکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

9 رات کو حُکومت کرنے لِئے ماہتاب اور سِتارےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

10 اُسی کا جِس نے مِصر کے پہلوٹھوں کو ماراکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

11 اور اِسرائیل کو اُن میں سے نِکال لایاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

12 قوِی ہاتھ اور بُلند بازُو سےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

13 اُسی کا جِس نے بحرِقُلزم کو دو حِصّے کر دِیاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

14 اور اِسرائیل کو اُس میں سے پار کِیاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

15 لیکن فرعون اور اُس کے لشکر کو بحرِ قُلز م میں ڈال دِیاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

16 اُسی کا جو بیابان میں اپنے لوگوں کا راہنما ہُؤاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

17 اُسی کا جِس نے بڑے بڑے بادشاہوں کو ماراکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

18 اور نامور بادشاہوں کو قتل کِیاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

19 امورِیوں کے بادشاہ سِیحو ن کوکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

20 اور بسن کے بادشاہ عوج کوکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

21 اور اُن کی زمِین مِیراث کر دیکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

22 یعنی اپنے بندہ اِسرائیل کی مِیراثکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

23 جِس نے ہماری پستی میں ہم کو یاد کِیاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

24 اور ہمارے مُخالِفوں سے ہم کو چُھڑایاکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

25 جو سب بشر کو روزی دیتا ہےکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

26 آسمان کے خُدا کا شُکر کروکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔