زبُو 31 URD

خُدا پر توکُّل کی دُعا

1 اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے ۔ مُجھے کبھیشرمِندہ نہ ہونے دے ۔اپنی صداقت کی خاطِر مُجھے رہائی دے۔

2 اپنا کان میری طرف جُھکا ۔ جلد مُجھے چُھڑا ۔تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کوپناہ گاہ ہو۔

3 کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے ۔اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اوررہنُمائی کر۔

4 مُجھے اُس جال سے نِکال لے جو اُنہوں نے چُھپکر میرے لِئے بچھایا ہےکیونکہ تُو ہی میرا مُحکم قلعہ ہے۔

5 مَیں اپنی رُوح تیرے ہاتھ میں سَونپتا ہُوں۔اَے خُداوند! سچّائی کے خُدا! تُو نے میرا فِدیہ دِیا ہے۔

6 مُجھے اُن سے نفرت ہے جو جُھوٹے معبُودوں کومانتے ہیں ۔میرا توکُّل تو خُداوند ہی پر ہے۔

7 مَیں تیری رحمت سے خُوش و خُرّم رہُوں گاکیونکہ تُو نے میرا دُکھ دیکھ لِیا ہے ۔تُو میری جان کی مُصِیبتوں سے واقِف ہے۔

8 تُو نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں اسِیر نہیں چھوڑا ۔تُو نے میرے پاؤں کُشادہ جگہ میں رکھّے ہیں۔

9 اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں مُصِیبتمیں ہُوں ۔میری آنکھ بلکہ میری جان اور میرا جِسم سب رنجکے مارے گُھلے جاتے ہیں۔

10 کیونکہ میری جان غم میں اور میری عُمر کراہنے میںفناہُوئی۔میرا زور میری بدکاری کے باعِث سے جاتا رہااور میری ہڈّیاں گُھل گئِیں۔

11 مَیں اپنے سب مُخالِفوں کے سبب سے اپنے ہمسایوںکے لِئےاز بس انگُشت نُما اور اپنے جان پہچانوں کے لِئےخَوف کا باعِث ہُوں۔جِنہوں نے مُجھ کو باہر دیکھا مُجھ سے دُور بھاگے ۔

12 مَیں مُردہ کی مانِند دِل سے بُھلا دِیا گیا ہُوں۔مَیں ٹُوٹے برتن کی مانِند ہُوں۔

13 کیونکہ مَیں نے بہتوں سے اپنی بدنامی سُنی ہے۔ہر طرف خَوف ہی خَوف ہے۔جب اُنہوں نے مِل کر میرے خِلاف مشوَرہ کِیاتو میری جان لینے کا منصُوبہ باندھا۔

14 لیکن اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے ۔مَیں نے کہا تُو میرا خُدا ہے۔

15 میرے ایّام تیرے ہاتھ میں ہیں ۔مُجھے میرے دُشمنوں اور ستانے والوں کے ہاتھسے چُھڑا۔

16 اپنے چہرے کو اپنے بندہ پر جلوہ گر فرما۔اپنی شفقت سے مُجھے بچا لے۔

17 اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہمَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے۔شرِیر شرمِندہ ہو جائیں اور پاتال میں خاموش ہوں۔

18 جُھوٹے ہونٹ بند ہوجائیںجو صادِقوں کے خِلاف غرُور اور حقارت سےتکبُّر کی باتیں بولتے ہیں۔

19 آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے کَیسی بڑینِعمت رکھ چھوڑی ہے۔جِسے تُو نے بنی آدم کے سامنے اپنے توکُّل کرنےوالوں کے لِئے تیّار کِیا۔

20 تُو اُن کو اِنسان کی بندِشوں سے اپنی حضُوری کےپردہ میں چُھپالے گا۔تُو اُن کو زُبان کے جھگڑوں سے شامیانہ میںپوشِیدہ رکھّے گا۔

21 خُداوند مُبارک ہو۔کیونکہ اُس نے مُجھ کومُحکم شہر میں اپنی عجِیبشفقت دِکھائی ۔

22 مَیں نے تو جلد بازی سے کہا تھا کہ مَیں تیرےسامنے سے کاٹ ڈالا گیا۔تَو بھی جب مَیں نے تُجھ سے فریاد کی تو تُو نےمیری مِنّت کی آواز سُن لی

23 خُداوند سے مُحبّت رکھّو اَے اُس کے سب مُقدّسو !خُداوند اِیمانداروں کو سلامت رکھتا ہےاور مغرُوروں کو خُوب ہی بدلہ دیتا ہے۔

24 اَے خُداوند پر آس رکھنے والو!سب مضبُوط ہو اور تُمہارا دِل قوِی رہے۔