1 اَے خُدا! میری دُعا پر کان لگااور میری مِنّت سے مُنہ نہ پھیر۔
2 میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھے جواب دے۔مَیں غم سے بے قرار ہو کر کراہتا ہُوں۔
3 دُشمن کے آوازہ سےاور شرِیر کے ظُلم کے باعِثکیونکہ وہ مُجھ پر بدی لادتےاور قہر میں مُجھے ستاتے ہیں۔
4 میرا دِل مُجھ میں بیتاب ہےاور مَوت کا ہول مُجھ پر چھا گیا ہے۔
5 خَوف اور کپکپی مُجھ پر طاری ہے۔ہَیبت نے مُجھے دبا لِیاہے
6 اور مَیں نے کہا کاش کہ کبُوتر کی طرح میرےپَر ہوتےتو مَیں اُڑ جاتا اور آرام پاتا!
7 پِھر تو مَیں دُور نِکل جاتااور بیابان میں بسیرا کرتا ۔(سِلاہ)
8 مَیں آندھی کے جھوکے اور طُوفان سےکِسی پناہ کی جگہ میں بھاگ جاتا۔
9 اَے خُداوند! اُن کو ہلاک کر اور اُن کی زُبان میںتفرقہ ڈالکیونکہ مَیں نے شہر میں ظُلم اور جھگڑا دیکھا ہے۔
10 دِن رات وہ اُس کی فصِیل پر گشت لگاتے ہیں۔بدی اور فساد اُس کے اندر ہیں۔
11 شرارت اُس کے بِیچ میں بسی ہُوئی ہے۔سِتم اور فریب اُس کے کُوچوں سے دُور نہیں ہوتے۔
12 جِس نے مُجھے ملامت کی وہ دُشمن نہ تھاورنہ مَیں اُس کو برداشت کر لیتااور جِس نے میرے خِلاف تکبُّر کِیا وہ مُجھ سےعداوت رکھنے والا نہ تھانہیں تو مَیں اُس سے چُھپ جاتا
13 بلکہ وہ تو تُو ہی تھا جو میرا ہمسر۔میرا رفِیق اور دِلی دوست تھا۔
14 ہماری باہمی گُفتگُو شِیرین تھیاور ہجُوم کے ساتھ خُدا کے گھر میں پِھرتے تھے ۔
15 اُن کو مَوت اچانک آ دبائے۔وہ جِیتے جی پاتال میں اُتر جائیںکیونکہ شرارت اُن کے مسکنوں میں اور اُن کےاندر ہے۔
16 پر مَیں تو خُدا کو پُکارُوں گااور خُداوند مُجھے بچالے گا۔
17 صُبح و شام اور دوپہر کو مَیں فریاد کرُوں گا اور کراہتارہُوں گااور وہ میری آواز سُن لے گا۔
18 اُس نے اُس لڑائی سے جو میرے خِلاف تھیمیری جان کوسلامت چُھڑا لِیا۔کیونکہ مُجھ سے جھگڑا کرنے والے بُہت تھے۔
19 خُدا جو قدِیم سے ہےسُن لے گا اور اُن کو جواب دے گا ۔(سِلاہ)یہ وہ ہیں جِن کے لِئے اِنقلاب نہیںاور جو خُدا سے نہیں ڈرتے۔
20 اُس شخص نے اَیسوں پر ہاتھ بڑھایا ہے جو اُسسے صُلح رکھتے تھے۔اُس نے اپنے عہد کو توڑ دِیا ہے۔
21 اُس کا مُنہ مکھّن کی مانِند چِکنا تھاپر اُس کے دِل میں جنگ تھی۔اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ مُلائِم پر ننگی تلواریں تِھیں۔
22 اپنا بوجھ خُداوند پر ڈال دے ۔ وہ تُجھے سنبھالے گا ۔وہ صادِق کو کبھی جُنبِش نہ کھانے دے گا۔
23 لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میںاُتارے گا۔خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گےپر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔