1 مَیں بُلند آواز سے خُدا کے حضُور فریاد کرُوں گا۔خُدا ہی کے حضُور بُلند آواز سے اور وہ میریطرف کان لگائے گا
2 اپنی مُصِیبت کے دِن مَیں نے خُداوند کو ڈھُونڈا۔میرے ہاتھ رات کو پَھیلے رہے اور ڈِھیلے نہ ہُوئے۔میری جان کو تسکِین نہ ہُوئی۔
3 مَیں خُدا کو یاد کرتا ہُوں اور بے چَین ہُوں۔مَیں واوَیلا کرتا ہُوں اور میری جان نِڈھالہے ۔ (سِلاہ)
4 تُو میری آنکھیں کُھلی رکھتا ہے۔مَیں اَیسا بیتاب ہُوں کہ بول نہیں سکتا۔
5 مَیں گُذشتہ ایاّ م پریعنی قدِیم زمانہ کے برسوں پر سوچتا رہا۔
6 مُجھے رات کو اپنا گِیت یاد آتا ہے۔مَیں اپنے دِل ہی میں سوچتا ہُوں۔میری رُوح بڑی تفتِیش میں لگی ہے۔
7 کیا خُداوند ہمیشہ کے لِئے چھوڑدے گا؟کیا وہ پِھر کبھی مِہربان نہ ہوگا؟
8 کیا اُ س کی شفقت ہمیشہ کے لِئے جاتی رہی؟کیا اُس کا وعدہ ابد تک باطِل ہوگیا؟
9 کیا خُدا کرم کرنا بُھول گیا؟کیا اُس نے قہر سے اپنی رحمت روک لی؟ (سِلاہ)
10 پِھر مَیں نے کہا یہ میری ہی کمزوری ہے۔مَیں تو حق تعالیٰ کی قُدرت کے زمانہ کو یاد کرُوں گا۔
11 مَیں خُداوند کے کاموں کا ذِکر کرُوں گاکیونکہ مُجھے تیرے قدِیم عجائِب یاد آئیں گے۔
12 مَیں تیری ساری صنعت پر دِھیان کرُوں گااور تیرے کاموں کو سوچُوں گا۔
13 اَے خُدا! تیری راہ مَقدِس میں ہے۔کَون سا دیوتا خُدا کی مانِند بڑا ہے؟
14 تُو وہ خُدا ہے جو عجِیب کام کرتا ہے۔تُو نے قَوموں کے درمیان اپنی قُدرت ظاہِر کی ۔
15 تُو نے اپنے ہی بازُو سے اپنی قَومبنی یعقوُب اور بنی یُوسف کو فِدیہ دے کر چُھڑایاہے ۔(سِلاہ)
16 اَے خُدا! سمُندروں نے تُجھے دیکھا۔سمُندر تُجھے دیکھ کر ڈر گئے۔گہراؤ بھی کانپ اُٹھے۔
17 بدلِیوں نے پانی برسایا۔افلاک سے آواز آئی۔تیرے تِیر بھی چاروں طرف چلے۔
18 بگُولے میں تیرے رَعد کی آواز تھی۔برق نے جہان کو رَوشن کر دِیا۔زمِین لرزی اور کانپی۔
19 تیری راہ سمُندر میں ہے۔تیرے راستے بڑے سمُندروں میںہیںاور تیرے نقشِ قدم نا معلُوم ہیں
20 تُو نے مُوسیٰ اور ہارُون کے وسِیلہ سےگلّہ کی طرح اپنے لوگوں کی راہنُمائی کی۔