1 خُداوند میرا چَوپان ہے ۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔
2 وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے ۔وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے ۔
3 وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پرلے چلتا ہے۔
4 بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہومَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیونکہ تُومیرےساتھ ہے ۔تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے۔
5 تُو میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرے آگے دستر خوانبِچھاتا ہے۔تُو نے میرے سر پر تیل ملا ہے ۔ میرا پِیالہ لبریزہوتا ہے۔
6 یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھرہیں گیاور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔