زبُو 139 URD

خُدا کی ہمہ دانی اور نِگہداشت

1 اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔

2 تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔

3 تُو میرے راستہ کی اور میری خواب گاہ کیچھان بِین کرتا ہےاور میری سب روِشوں سے واقِف ہے۔

4 دیکھ! میری زُبان پر کوئی اَیسی بات نہیںجِسے تُو اَے خُداوند! پُورے طَور پر نہ جانتا ہو۔

5 تُو نے مُجھے آگے پِیچھے سے گھیر رکھّا ہےاور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہے۔

6 یہ عِرفان میرے لِئے نہایت عجِیب ہے۔یہ بُلند ہے ۔ مَیں اِس تک پُہنچ نہیں سکتا۔

7 مَیں تیری رُوح سے بچ کر کہاں جاؤُںیا تیری حضُوری سے کِدھر بھاگُوں؟

8 اگر آسمان پر چڑھ جاؤُں تو تُو وہاں ہے۔اگر مَیں پاتال میں بِستر بِچھاؤُں تو دیکھ!تُو وہاں بھی ہے۔

9 اگر مَیں صُبح کے پر لگا کرسمُندر کی اِنتہا میں جا بسُوں

10 تو وہاں بھی تیرا ہاتھ میری راہنمائی کرے گااور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے سنبھالے گا۔

11 اگر مَیں کہُوں کہ یقِیناً تارِیکی مُجھے چُھپالے گیاور میری چاروں طرف کا اُجالا رات بن جائے گا

12 تو اندھیرا بھی تُجھ سے چُھپا نہیں سکتا۔بلکہ رات بھی دِن کی مانِند رَوشن ہے۔اندھیرا اور اُجالا دونوں یکساں ہیں۔

13 کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی ۔

14 مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیبطَور سے بنا ہُوںتیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔

15 جب مَیں پوشِیدگی میں بن رہا تھااور زمِین کے اسفل میں عجِیب طَور سے مُرتّبہو رہاتھاتو میرا قالِب تُجھ سے چُھپا نہ تھا۔

16 تیری آنکھوں نے میرے بے ترتِیب مادّےکو دیکھااور جو ایّام میرے لِئے مقرّر تھےوہ سب تیری کِتاب میں لِکھے تھے۔جبکہ ایک بھی وجُود میں نہ آیا تھا۔

17 اَے خُدا! تیرے خیال میرے لِئے کَیسے بیش بہا ہیں۔اُن کا مجمُوعہ کَیسا بڑا ہے !

18 اگر مَیں اُن کو گِنُوں تو وہ شُمار میں ریت سے بھیزِیادہ ہیں۔جاگ اُٹھتے ہی تُجھے اپنے ساتھ پاتا ہُوں۔

19 اَے خُدا! کاش کہ تُو شرِیر کو قتل کرے۔اِس لِئے اَے خُون خوارو! میرے پاس سے دُورہو جاؤ۔

20 کیونکہ وہ شرارت سے تیرے خِلاف باتیں کرتے ہیںاور تیرے دُشمن تیرا نام بے فائِدہ لیتے ہیں۔

21 اَے خُداوند! کیا مَیں تُجھ سے عداوت رکھنے والوںسے عداوت نہیں رکھتااور کیا مَیں تیرے مُخالِفوں سے بیزار نہیں ہُوں ؟

22 مُجھے اُن سے پُوری عداوت ہے۔مَیں اُن کو اپنے دُشمن سمجھتا ہُوں۔

23 اَے خُدا! تُو مُجھے جانچ اور میرے دِل کو پہچان۔مُجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے

24 اور دیکھ کہ مُجھ میں کوئی بُری روِش تو نہیںاور مُجھ کو ابدی راہ میں لے چل۔