زبُو 25 URD

راہنُمائی اورمُحافظت کی دُعا

1 اَے خُداوند! مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں ۔

2 اَے میرے خُدا! مَیں نے تُجھ پر توکُّل کِیا ہے ۔مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔میرے دُشمن مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں۔

3 بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہنہ ہو گا۔پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہہوں گے ۔

4 اَے خُداوند! اپنی راہیں مُجھے دِکھا ۔اپنے راستے مُجھے بتا دے۔

5 مُجھے اپنی سچّائی پر چلا اور تعلِیم دے۔کیونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔مَیں دِن بھر تیرا ہی مُنتظِر رہتا ہُوں۔

6 اَے خُداوند اپنی رحمتوں اور شفقتوں کو یاد فرماکیونکہ وہ ازل سے ہیں۔

7 میری جوانی کی خطاؤں اور میرے گُناہوں کو یاد نہ کر۔اَے خُداوند! اپنی نیکی کی خاطِراپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے یاد فرما۔

8 خُداوند نیک اور راست ہے۔اِس لِئے وہ گُنہگاروں کو راہِ حق کی تعلِیم دے گا۔

9 وہ حلِیموں کو اِنصاف کی ہِدایت کرے گا۔ہاں وہ حلِیموں کو اپنی راہ بتائے گا۔

10 جو خُداوند کے عہد اور اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیںاُن کے لِئے اُس کی سب راہیں شفقت اور سچّائی ہیں۔

11 اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِرمیری بدکاری مُعاف کر دے کیونکہ وہ بڑی ہے ۔

12 وہ کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا ہے؟خُداوند اُس کو اُسی راہ کی تعلِیم دے گا جو اُسے پسندہے۔

13 اُس کی جان راحت میں رہے گیاور اُس کی نسل زمِین کی وارِث ہو گی۔

14 خُداوند کے راز کو وُہی جانتے ہیں جو اُس سےڈرتے ہیںاور وہ اپنا عہد اُن کو بتائے گا۔

15 میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیںکیونکہ وُہی میرا پاؤں دام سے چُھڑائے گا۔

16 میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھ پر رحم کرکیونکہ مَیں بیکس اور مُصِیبت زدہ ہُوں۔

17 میرے دِل کے دُکھ بڑھ گئے ۔تُو مُجھے میری تکلِیفوں سے رہائی دے۔

18 تُو میری مُصِیبت اور جانفشانی کودیکھاور میرے سب گُناہ مُعاف فرما۔

19 میرے دُشمنوں کو دیکھ کیونکہ وہ بُہت ہیںاور اُن کو مُجھ سے سخت عداوت ہے۔

20 میری جان کی حِفاظت کر اور مُجھے چُھڑا۔مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھہی پر ہے۔

21 دِیانت داری اور راست بازی مُجھے سلامت رکھّیںکیونکہ مُجھے تیری ہی آس ہے۔

22 اَے خُدا! اِسرائیل کواُس کے سب دُکھوں سے چُھڑا لے۔