زبُو 135 URD

حمدو سِتایش کاگِیت

1 خُداوند کی حمد کرو۔خُداوند کے نام کی حمد کرو۔اَے خُداوند کے بندو! اُس کی حمد کرو۔

2 تُم جو خُداوند کے گھر میںہمارے خُدا کے گھر کی بارگاہوں میں کھڑےرہتے ہو۔

3 خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُداوند بَھلا ہے۔اُس کے نام کی مدح سرائی کرو کہ یہ دِل پسندہے۔

4 کیونکہ خُداوند نے یعقُوب کو اپنے لِئےاور اِسرائیل کو اپنی خاص مِلکیت کے لِئے چُنلِیاہے۔

5 اِس لِئے کہ مَیں جانتا ہُوں کہ خُداوند بزُرگ ہےاور ہمارا ربّ سب معبُودوں سے بالاتر ہے۔

6 آسمان اور زمِین میں ۔ سمُندر اور گہراؤ میںخُداوند نے جو کُچھ چاہا وُہی کِیا۔

7 وہ زمِین کی اِنتہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔وہ بارِش کے لِئے بِجلیاں بناتا ہےاور اپنے مخزنوں سے آندھی نِکالتا ہے۔

8 اُسی نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مارا۔کیا اِنسان کے کیا حَیوان کے۔

9 اَے مِصر ! اُسی نے تُجھ میں فرعون اور اُس کےسب خادِموں پرنِشان اور عجائِب ظاہِر کِئے۔

10 اُس نے بُہت سی قَوموں کو مارااور زبردست بادشاہوں کو قتل کِیا۔

11 امورِیوں کے بادشاہ سِیحون کواور بسن کے بادشاہ عوج کواور کنعان کی سب مملکتوں کو

12 اور اُن کی زمِین مِیراث کر دییعنی اپنی قَوم اِسرائیل کی مِیراث۔

13 اَے خُداوند! تیرا نام ابدی ہےاور تیری یادگار اَے خُداوند پُشت در پُشتقائِم ہے۔

14 کیونکہ خُداوند اپنی قَوم کی عدالت کرے گااور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا۔

15 قَوموں کے بُت چاندی اور سونا ہیںیعنی آدمی کی دست کاری۔

16 اُن کے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔

17 اُن کے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیںاور اُن کے مُنہ میں سانس نہیں۔

18 اُن کے بنانے والے اُن ہی کی مانِند ہو جائیں گے ۔بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔

19 اَے اِسرائیل کے گھرانے! خُداوند کو مُبارک کہو۔اَے ہارُون کے گھرانے! خُداوند کو مُبارک کہو ۔

20 اَے لاوی کے گھرانے! خُداوند کو مُبارک کہو ۔اَے خُداوند سے ڈرنے والو! خُداوند کو مُبارک کہو ۔

21 صِیُّون میں خُداوند مُبارک ہو۔وہ یروشلِیم میں سکُونت کرتا ہے۔خُداوند کی حمد کرو۔