1 اَے اہلِ زمِین! سب خُداوند کے حضُور خُوشی کانعرہ مارو ۔
2 خُوشی سے خُداوند کی عِبادت کرو۔گاتے ہُوئے اُس کے حضُور حاضِر ہو۔
3 جان رکھّو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔اُسی نے ہم کو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ہم اُس کے لوگ اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
4 شُکرگُذاری کرتے ہُوئے اُس کے پھاٹکوں میںاور حمد کرتے ہُوئے اُس کی بارگاہوں میں داخِل ہو۔اُس کا شُکر کرو اور اُس کے نام کو مُبارک کہو۔
5 کیونکہ خُداوند بھلا ہے ۔ اُس کی شفقت ابدی ہےاور اُس کی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔