زبُو 28 URD

مدد کے لِئے اِلتجا

1 اَے خُداوند! مَیں تُجھ ہی کو پُکارُوں گا ۔اَے میری چٹان! تُو میری طرف سے کان بند نہ کر ۔اَیسا نہ ہو کہ اگر تُو میری طرف سے خاموش رہےتو مَیں اُن کی مانِند بن جاؤُں جو پاتال میں جاتے ہیں۔

2 جب مَیں تُجھ سے فریاد کرُوں اور اپنے ہاتھتیری مُقدّس ہَیکل کی طرف اُٹھاؤُں تو میریمِنّت کی آواز کو سُن لے۔

3 مُجھے اُن شرِیروں اور بدکرداروں کے ساتھ گھسِیٹنہ لے جاجو اپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیںمگر اُن کے دِلوں میں بدی ہے۔

4 اُن کے افعال و اعمال کی بُرائی کے مُوافِق اُن کوبدلہ دے ۔اُن کے ہاتھوں کے کاموں کے مُطابِق اُن سےسلُوک کر۔اُن کے کِئے کا عِوض اُن کو دے۔

5 وہ خُداوند کے کاموںاور اُس کی دست کاری پر دِھیان نہیں کرتے۔اِس لِئے وہ اُن کو گِرا دے گا اور پِھر نہیںاُٹھائے گا۔

6 خُداوند مُبارک ہو۔اِس لِئے کہ اُس نے میری مِنّت کی آواز سُن لی ۔

7 خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے ۔میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مددمِلی ہےاِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہےاور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔

8 خُداوند اُن کی قُوّت ہے۔وہ اپنے ممسُوح کے لِئے نجات کا قلعہ ہے۔

9 اپنی اُمّت کو بچا اور اپنی مِیراث کو برکت دے ۔اُن کی پاسبانی کر اور اُن کو ہمیشہ تک سنبھالے رہ ۔