1 اَے خُدا!بادشاہ کو اپنے احکاماور شاہزادہ کو اپنی صداقت عطا فرما۔
2 وہ صداقت سے تیرے لوگوں کیاور اِنصاف سے تیرے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔
3 اِن لوگوں کے لِئے پہاڑوں سے سلامتی کےاور پہاڑِیوں سے صداقت کے پَھل پَیدا ہوں گے۔
4 وہ اِن لوگوں کے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔وہ مُحتاجوں کی اَولاد کو بچائے گااور ظالِم کوٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالے گا۔
5 جب تک سُورج اور چاند قائِم ہیں۔لوگ نسل در نسل تُجھ سے ڈرتے رہیں گے۔
6 وہ کٹی ہُوئی گھاس پر مینہ کی مانِنداور زمِین کو سیراب کرنے والی بارِش کی طرح نازِل ہوگا۔
7 اُس کے ایاّم میں صادِق برومند ہوں گےاور جب تک چاند قائِم ہے خُوب امن رہے گا۔
8 اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تکاور دریای ِ فرات سے زمِین کی اِنتہا تک ہو گی ۔
9 بیابان کے رہنے والے اُس کے آگے جُھکیں گےاور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔
10 ترسےِس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے ۔سبا ا ور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔
11 بلکہ سب بادشاہ اُس کے سامنے سرنِگُوں ہوں گے ۔کُل قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی۔
12 کیونکہ وہ مُحتاج کو جب وہ فریاد کرے۔اور غرِیب کو جِس کا کوئی مددگار نہیں چُھڑائے گا ۔
13 وہ غرِیب اور مُحتاج پر ترس کھائے گا۔اور مُحتاجوں کی جان کو بچائے گا۔
14 وہ فِدیہ دے کر اُن کی جان کو ظُلم اور جبر سے چُھڑائے گااور اُن کا خُون اُس کی نظر میں بیش قِیمت ہو گا۔
15 وہ جِیتے رہیں گے اور سبا کا سونا اُس کو دِیا جائے گا ۔لوگ برابر اُس کے حق میں دُعا کریں گے۔وہ دِن بھر اُسے دُعا دیں گے۔
16 زمِین میں پہاڑوں کی چوٹِیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔اُن کا پَھل لُبنان کے درختوں کی طرح جُھومے گااور شہر والے زمِین کی گھاس کی مانِند ہرے بھرےہوں گے۔
17 اُس کا نام ہمیشہ قائِم رہے گا۔جب تک سُورج ہے اُس کا نام رہے گا۔اور لوگ اُس کے وسِیلہ سے برکت پائیں گے ۔سب قَومیں اُسے خُوش نصِیب کہیں گی۔
18 خُداوند خُدا اِسرائیل کا خُدا مُبارک ہو۔وُہی عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے۔
19 اُس کا جلِیل نام ہمیشہ کے لِئے مُبارک ہواور ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہو۔آمِین ثُمَّ آمِین!
20 داؤُد بِن یسّی کی دُعائیں تمام ہُوئِیں۔