زبُو 59 URD

سلامتی کے لِئے اِلتجا

1 اَے میرے خُدا! مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑا۔مُجھے میرے خِلاف اُٹھنے والوں پر سرفراز کر۔

2 مُجھے بدکرداروں سے چُھڑااور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔

3 کیونکہ دیکھ! وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔اَے خُداوند! میری خطا یا میرے گُناہ کے بغَیرزبردست لوگ میرے خِلاف اِکٹھّے ہوتے ہیں ۔

4 وہ مُجھ بے قصُور پر دَوڑ دَوڑ کر تیّار ہوتے ہیںمیری کُمک کے لِئے جاگ اور دیکھ!

5 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا ۔ اِسرائیل کے خُدا!سب قَوموں کے مُحاسبہ کے لِئے اُٹھ۔کِسی دغاباز خطاکار پر رحم نہ کر ۔(سِلاہ)

6 وہ شام کو لَوٹتے اور کُتّے کی طرح بھَونکتے ہیںاور شہر کے گِرد پِھرتے ہیں۔

7 دیکھ! وہ اپنے مُنہ سے ڈکارتے ہیں۔اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سُنتا ہے؟

8 پر اَے خُداوند! تُو اُن پر ہنسے گا۔تُو تمام قَوموں کو ٹھٹھّوں میں اُڑائے گا۔

9 اَے میری قُوّت! مُجھے تیری ہی آس ہو گیکیونکہ خُدا میرا اُونچا بُرج ہے۔

10 میرا خُدا اپنی شفقت سے میرا پیش رَو ہو گا۔خُدا مُجھے میرے دُشمنوں کی پستی دِکھائے گا۔

11 اُن کو قتل نہ کر مبادا میرے لوگ بُھول جائیں۔اَے خُداوند! اَے ہماری سِپر!اپنی قُدرت سے اُن کو پراگندہ کر کے پستکر دے۔

12 وہ اپنے مُنہ کے گُناہ اور اپنے ہونٹوں کی باتوںاور اپنی لعن طعن اور جُھوٹ بولنے کے باعِثاپنے غرُور میں پکڑے جائیں۔

13 قہر میں اُن کو فنا کر دے ۔ فنا کر دے تاکہ وہ نابُودہو جائیںاور وہ زمِین کی اِنتہا تک جان لیںکہ خُدا یعقُوب پر حُکمران ہے ۔ (سِلاہ)

14 پِھر شام کو وہ لَوٹیں اور کُتّے کی طرح بَھونکیںاور شہر کے گِرد پِھریں۔

15 وہ کھانے کی تلاش میں مارے مارے پِھریںاور اگر آسُودہ نہ ہوں تو ساری رات ٹھہرے رہیں ۔

16 لیکن مَیں تیری قُدرت کا گِیت گاؤُں گابلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گِیتگاؤُں گا کیونکہ تُو میرا اُونچا بُرج ہےاور میری مُصِیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔

17 اَے میری قُوّت! مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گاکیونکہ خُدا میرا شفِیق خُدا میرا اُونچا بُرج ہے۔