1 اَے خُداوند کب تک؟ کیاتُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا ؟تُو کب تک اپناچہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھّے گا؟
2 کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوںاور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں ؟کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟
3 اَے خُداوند میرے خُدا! میری طرف توجُّہ کراورمُجھے جواب دے ۔میری آنکھیں روشن کر ۔ اَیسا نہ ہوکہ مُجھے مَوتکی نِیند آ جائے ۔
4 اَیسا نہ ہوکہ میرا دُشمن کہے کہ مَیں اِس پر غالِب آ گیا ۔نہ ہوکہ جب مَیں جُنبِش کھاؤُں تُو میرے مخالِفخُوش ہوں۔
5 لیکن مَیں نے تو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے ۔میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔
6 مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گاکیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔