1 دیکھو!کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہےکہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔
2 یہ اُس بیش قِیمت تیل کی مانِند ہے جو سر پر لگایاگیااور بہتا ہُؤا داڑھی پریعنی ہارُون کے داڑھی پر آ گیابلکہ اُس کے پَیراہن کے دامن تک جا پُہنچا۔
3 یا حرمُون کی اَوس کی مانِند ہےجو صِیُّون کے پہاڑوں پر پڑتی ہےکیونکہ وہِیں خُداوند نے برکت کایعنی ہمیشہ کی زِندگی کا حُکم فرمایا۔