1 میرا توکُّل خُداوند پر ہے ۔تُم کیونکر میری جان سے کہتے ہوکہ چڑیا کی طرح اپنے پہاڑ پر اُڑ جا؟
2 کیونکہ دیکھو! شرِیر کمان کھینچتے ہیں۔وہ تِیر کو چِلّے پر رکھتے ہیںتاکہ اندھیرے میں راست دِلوں پر چلائیں۔
3 اگر بُنیاد ہی اُکھاڑ دی جائےتو صادِق کیا کر سکتا ہے؟
4 خُداوند اپنی مُقدّ س ہَیکل میں ہے ۔خُداوند کا تخت آسمان پر ہے ۔اُس کی آنکھیں بنی آدم کو دیکھتی اور اُس کی پلکیں اُنکوجانچتی ہیں ۔
5 خُداوند صادِق کو پرکھتا ہےپر شرِیر اور ظُلم دوست سے اُس کی رُوح کو نفرت ہے ۔
6 وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔
7 کیونکہ خُداوند صادِق ہے ۔ وہ صداقت کو پسندکرتا ہے ۔راست باز اُس کا دِیدار حاصِل کریں گے۔