1 اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ ۔جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔
2 ڈھال اور سِپر لے کر میری کُمک کے لِئے کھڑا ہو۔
3 بھالا بھی نِکال اور میرا پِیچھا کرنے والوں کا راستہبند کر دے۔میری جان سے کہہ مَیں تیری نجات ہُوں۔
4 جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ شرمِندہ اوررُسوا ہوں ۔جو میرے نُقصان کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ پسپا اورپریشان ہو ں۔
5 وہ اَیسے ہو جائیں جَیسے ہوا کے آگے بُھوسااور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو ہانکتا رہے۔
6 اُن کی راہ اندھیری اور پِھسلنی ہو جائے ۔اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو رگیدتا جائے۔
7 کیونکہ اُنہوں نے بے سبب میرے لِئے گڑھے میںجال بِچھایااور ناحق میری جان کے لِئے گڑھا کھودا ہے۔
8 اُس پر ناگہان تباہی آ پڑےاور جِس جال کو اُس نے بِچھایا ہے اُس میں آپہی پھنسےاور اُسی ہلاکت میں گِرفتار ہو۔
9 لیکن میری جان خُداوند میں خُوش رہے گیاور اُس کی نجات سے شادمان ہو گی۔
10 میری سب ہڈِّیاں کہیں گی اَے خُداوند! تُجھ ساکَون ہےجو غرِیب کو اُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور ہےاور مسکِین و مُحتاج کو غارت گر سے چُھڑاتا ہے؟
11 جُھوٹے گواہ اُٹھتے ہیںاور جو باتیں مَیں نہیں جانتا وہ مُجھ سے پُوچھتے ہیں ۔
12 وہ مُجھ سے نیکی کے بدلے بدی کرتے ہیں۔یہاں تک کہ میری جان بیکس ہو جاتی ہے۔
13 لیکن مَیں نے تو اُن کی بِیماری میں جب وہ بِیمارتھے ٹاٹ اوڑھااور روزے رکھ رکھ کر اپنی جان کو دُکھ دِیااور میری دُعا میرے ہی سِینہ میں واپس آئی۔
14 مَیں نے تو اَیسا کِیا گویا وہ میرا دوست یا میرابھائی تھا ۔مَیں نے سر جُھکا کر غم کِیا جَیسے کوئی اپنی ماں کےلِئے ماتم کرتا ہو۔
15 پر جب مَیں لنگڑانے لگا تو وہ خُوش ہو کر اِکٹھّے ہوگئے ۔کمِینے میرے خِلاف اِکٹھّے ہُوئے اور مُجھےمعلُوم نہ تھا ۔اُنہوں نے مُجھے پھاڑا اور باز نہ آئے۔
16 ضِیافتوں کے بدتمِیز مسخروں کی طرحاُنہوں نے مُجھ پر دانت پِیسے۔
17 اَے خُداوند! تُو کب تک دیکھتا رہے گا؟میری جان کو اُن کی غارت گری سے۔میری جان کو شیروں سے چُھڑا۔
18 مَیں بڑے مجمع میں تیری شُکرگُذاری کرُوں گا ۔مَیں بُہت سے لوگوں میں تیری سِتایش کرُوں گا ۔
19 جو ناحق میرے دُشمن ہیں مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیںاور جو مُجھ سے بے سبب عداوت رکھتے ہیں چشمکزنی نہ کریں ۔
20 کیونکہ وہ سلامتی کی باتیں نہیں کرتے ۔بلکہ مُلک کے امن پسند لوگوں کے خِلاف مکرکے منصُوبے باندھتے ہیں۔
21 یہاں تک کہ اُنہوں نے خُوب مُنہ پھاڑااور کہا اہا ہاہا! ہم نے اپنی آنکھ سے دیکھ لِیا ہے۔
22 اَے خُداوند! تُو نے خُود یہ دیکھا ہے ۔ خاموش نہ رہ ۔اَے خُداوند! مُجھ سے دُور نہ رہ۔
23 اُٹھ! میرے اِنصاف کے لِئے جاگاور میرے مُعاملہ کے لِئے اَے میرے خُدا! اَےمیرے خُداوند!
24 اپنی صداقت کے مُطابِق میری عدالت کر ۔ اَےخُداوند میرے خُدا!اور اُن کو مُجھ پر شادیانہ بجانے نہ دے۔
25 وہ اپنے دِل میں یہ نہ کہنے پائیں اہا! ہم تو یہیچا ہتے تھے۔وہ یہ نہ کہیں کہ ہم اُسے نِگل گئے۔
26 جو میرے نُقصان سے خُوش ہوتے ہیں وہ باہمشرمِندہ اور پریشان ہوں ۔جو میرے مُقابلہ میں تکبُّر کرتے ہیں وہ شرمِندگیاوررُسوائی سے مُلبّس ہوں۔
27 جو میرے سچّے مُعاملہ کی تائِید کرتے ہیں وہ خُوشیسے للکاریں اور شاد ہوں ۔وہ سدا یہ کہیں خُداوند کی تمجِید ہوجِس کی خُوشنُودی اپنے بندہ کی اِقبال مندی میں ہے۔
28 تب میری زُبان سے تیری صداقت کا ذِکر ہوگااور دِن بھر تیری تعرِیف ہو گی۔