زبُو 58 URD

خُدا سے درخواست کہ شرِیروں کو سزا دے

1 اَے بزُرگو! کیا تُم در حقِیقت راست گوئی کرتے ہو؟اَے بنی آدم! کیا تُم ٹِھیک عدالت کرتے ہو؟

2 بلکہ تُم تو دِل ہی دِل میں شرارت کرتے ہواور زمِین پر اپنے ہاتھوں سے ظُلم پَیمائی کرتے ہو ۔

3 شرِیر پَیدایش ہی سے کج رَوی اِختیار کرتے ہیں ۔وہ پَیدا ہوتے ہی جُھوٹ بول کر گُمراہ ہو جاتے ہیں۔

4 اُن کا زہر سانپ کا سا زہر ہے۔وہ بہرے افعی کی مانِند ہیں جو کان بند کر لیتا ہے ۔

5 جو منتر پڑھنے والوں کی آواز ہی نہیں سُنتاخواہ وہ کتنی ہی ہوشیاری سے منتر پڑھیں۔

6 اَے خُدا! تُو اُن کے دانت اُن کے مُنہ میںتوڑ دے۔اَے خُداوند! بَبر کے بچّوں کی داڑھیں توڑ ڈال ۔

7 وہ گُھل کر بہتے پانی کی مانِند ہو جائیں۔جب وہ اپنے تِیر چلائے تو وہ گویا کُند پَیکان ہوں ۔

8 وہ اَیسے ہو جائیں جَیسے گھونگا جو گل کر فنا ہو جاتاہےاور جَیسے عَورت کا اِسقاط جِس نے سُورج کو دیکھاہی نہیں۔

9 اِس سے پہلے کہ تُمہاری ہانڈِیوں کو کانٹوں کی آنچ لگےوہ ہرے اور جلتے دونوں کو یکساں بگولے سے اُڑالے جائے گا۔

10 صادِق اِنتقام کو دیکھ کر خُوش ہو گا۔وہ شرِیر کے خُون سے اپنے پاؤں تر کرے گا۔

11 تب لوگ کہیں گے یقِیناً صادِق کے لِئے اجر ہے۔بے شک خُدا ہے جو زمِین پر عدالت کرتا ہے۔