1 مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔میری کُمک کہاں سے آئے گی ؟
2 میری کُمک خُداوند سے ہےجِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔
3 وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔
4 دیکھ! اِسرائیل کا مُحافِظنہ اُونگھے گا نہ سوئے گا۔
5 خُداوند تیرا مُحافِظ ہےخُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔
6 نہ آفتاب دِن کو تُجھے ضرر پُہنچائے گانہ ماہتاب رات کو۔
7 خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔وہ تیری جان کو محفُوظ رکھّے گا۔
8 خُداوند تیری آمد و رفت میںاب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔