1 مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں ۔مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّتکرتا ہُوں۔
2 مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔
3 جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہسے واقِف تھا۔جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرےلِئے پھندا لگایا ہے۔
4 د ہنی طرف نِگاہ کر اور دیکھ مُجھے کوئی نہیں پہچانتا۔میرے لِئے کہیں پناہ نہ رہی ۔ کِسی کو میری جانکی فِکر نہیں۔
5 اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہےاور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔
6 میری فریاد پر توجُّہ کر کیونکہ مَیں نہایت پست ہوگیا ہُوں۔میرے ستانے والوں سے مُجھے رہائی بخش کیونکہوہ مُجھ سے زورآور ہیں۔
7 میری جان کو قَید سے نِکال تاکہ تیرے نام کاشُکر کرُوں۔صادِق میرے گِرد جمع ہوں گےکیونکہ تُو مُجھ پر اِحسان کرے گا۔