1 مَیں خُداوند سے مُحبّت رکھتا ہُوںکیونکہ اُس نے میری فریاد اور مِنّت سُنی ہے۔
2 چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایااِس لِئے مَیں عُمر بھر اُس سے دُعا کرُوں گا۔
3 مَوت کی رسِیّوں نے مُجھے جکڑ لِیااور پاتال کے درد مُجھ پر آ پڑے۔مَیں دُکھ اور غم میں گِرفتار ہُؤا۔
4 تب مَیں نے خُداوند سے دُعا کیکہ اَے خُداوند! مَیں تیری منّت کرتا ہُوں میریجان کو رہائی بخش۔
5 خُداوند صادِق اور کرِیم ہے۔ہمارا خُدا رحِیم ہے۔
6 خُداوند سادہ لوگوں کی حِفاظت کرتا ہے۔مَیں پست ہو گیا تھا ۔ اُسی نے مُجھے بچا لِیا۔
7 اَے میری جان!پِھرمُطمئِن ہوکیونکہ خُداوند نے تُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔
8 اِس لِئے کہ تُو نے میری جان کو مَوت سےمیری آنکھوں کو آنسُو بہانے سےاور میرے پاؤں کو پِھسلنے سے بچایا ہے۔
9 مَیں زِندوں کی زمِین میںخُداوند کے حضُور چلتا رہُوں گا۔
10 مَیں اِیمان رکھتا ہُوں ۔ اِس لِئے یہ کہُوں گامَیں بڑی مُصِیبت میں تھا۔
11 مَیں نے جلد بازی سے کہہ دِیاکہ سب آدمی جُھوٹے ہیں۔
12 خُداوند کی سب نِعمتیں جو مُجھے مِلِیںمَیں اُن کے عِوض میں اُسے کیا دُوں؟
13 مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کرخُداوند سے دُعا کرُوں گا۔
14 مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیںاُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔
15 خُداوند کی نِگاہ میںاُس کے مُقدّسوں کی مَوت گِراں قدر ہے۔
16 آہ! اَے خُداوند! مَیں تیرا بندہ ہُوں۔مَیں تیرا بندہ تیری لَونڈی کا بیٹا ہُوں۔تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔
17 مَیں تیرے حضُور شُکرگُذاری کی قُربانی چڑھاؤُں گااور خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔
18 مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیںاُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔
19 خُداوند کے گھر کی بارگاہوں میںتیرے اندر اَے یروشلِیم !خُداوند کی حمد کرو۔