1 تُو جو آسمان پر تخت نشِین ہےمَیں اپنی آنکھیں تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔
2 دیکھ جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اپنے آقا کےہاتھ کی طرفاور لَونڈی کی آنکھیں اپنی بی بی کے ہاتھ کیطرف لگی رہتی ہیںاُسی طرح ہماری آنکھیں خُداوند اپنے خُدا کیطرف لگی ہیںجب تک وہ ہم پر رحم نہ کرے۔
3 ہم پر رحم کر ۔ اَے خُداوند! ہم پر رحم کر۔کیونکہ ہم ذِلّت اُٹھاتے اُٹھاتے تنگ آ گئے۔
4 آسُودہ حالوں کے تمسخُراور مغرُوروں کی حقارت سےہماری جان سیر ہو گئی۔