1 خُداوند کی حمد کرو!اَے میری جان خُداوند کی حمد کر !
2 مَیں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدحسرائی کرُوں گا۔
3 نہ اُمرا پر بھروسا کرو نہ آدم زاد پر۔وہ بچا نہیں سکتا۔
4 اُس کا دَم نِکل جاتا ہے تو وہ مِٹّی میں مِل جاتا ہے ۔اُسی دِن اُس کے منصُوبے فنا ہو جاتے ہیں۔
5 خُوش نصِیب ہے وہ جِس کا مددگار یعقُوب کا خُدا ہےاور جِس کی اُمّید خُداوند اُس کے خُدا سے ہے
6 جِس نے آسمان اور زمِین اور سمُندر کواور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا۔جو سچّائی کو ہمیشہ قائِم رکھتا ہے۔
7 جو مظلُوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔جو بُھوکوں کو کھانا دیتا ہے۔خُداوند قَیدِیوں کو آزاد کرتا ہے۔
8 خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔
9 خُداوند پردیسیوں کی حِفاظت کرتا ہے۔وہ یتِیم اور بیوہ کو سنبھالتا ہےلیکن شرِیروں کی راہ ٹیڑھی کر دیتا ہے۔
10 خُداوند ابد تک سلطنت کرے گا۔اَے صِیُّون ! تیرا خُدا پُشت در پُشت ۔خُداوند کی حمد کرو۔