زبُو 34 URD

خُدا کی شفقت کے لِئے اُس کی حمد وثنا

1 مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا ۔اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔

2 میری رُوح خُداوند پر فخر کرے گی۔حلِیم یہ سُن کر خُوش ہوں گے۔

3 میرے ساتھ خُداوند کی بڑائی کرو ۔ہم مِل کر اُس کے نام کی تمجِید کریں۔

4 مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا ۔ اُس نے مُجھے جواب دِیااور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔

5 اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئےاور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔

6 اِس غرِیب نے دُہائی دی ۔ خُداوند نے اِس کی سُنیاور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔

7 خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُسکا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہےاور اُن کو بچاتا ہے۔

8 آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے

9 خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مُقدّسو!کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کُچھ کمی نہیں ۔

10 بَبر کے بچّے تو حاجت مند اور بُھوکے ہوتے ہیںپر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہہوں گے ۔

11 اَے بچّو! آؤ میری سُنو۔مَیں تُم کو خُدا ترسی سِکھاؤُں گا۔

12 وہ کَون آدمی ہے جو زِندگی کا مُشتاق ہےاور بڑی عُمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے ؟

13 اپنی زُبان کو بدی سے باز رکھاور اپنے ہونٹوں کو دغا کی بات سے۔

14 بدی کو چھوڑ اور نیکی کر ۔صُلح کا طالِب ہو اور اُسی کی پَیروی کر۔

15 خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہےاور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔

16 خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہےتاکہ اُن کی یاد زمِین پر سے مِٹا دے۔

17 صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنااور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا

18 خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہےاور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔

19 صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیںلیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے

20 وہ اُس کی سب ہڈِّیوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔

21 بدی شرِیر کو ہلاک کر دے گیاور صادِق سے عداوت رکھنے والے مُجرِمٹھہریں گے۔

22 خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہےاور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئیمُجرِم نہ ٹھہرے گا۔