زبُو 144 URD

بادشاہ فتح کے لِئے خُدا کا شُکر بجالاتاہے

1 خُداوند میری چٹان مُبارک ہوجو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنااور میری اُنگلیوں کو لڑنا سِکھاتا ہے۔

2 وہ مُجھ پر شفقت کرنے والا اور میرا قلعہ ہے۔میرا اُونچا بُرج اور میرا چُھڑانے والا ۔وہ میری سِپر اور میری پناہ گاہ ہےجو میرے لوگوں کو میرے تابِع کرتا ہے۔

3 اَے خُداوند! اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے؟اور آدم زاد کیا ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے ؟

4 اِنسان بُطلان کی مانِند ہے۔اُس کے دِن ڈھلتے سایہ کی مانِند ہیں۔

5 اَے خُداوند! آسمانوں کو جُھکا کر اُتر آ۔پہاڑوں کو چُھو تو اُن سے دُھواں اُٹھے گا۔

6 بِجلی گِرا کر اُن کو پراگندہ کر دے۔اپنے تِیر چلا کر اُن کو شِکست دے۔

7 اُوپر سے ہاتھ بڑھا۔مُجھے رہائی دے اور بڑے سَیلابیعنی پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا

8 جِن کے مُنہ سے بطالت نِکلتی رہتی ہےاور جِن کا دہنا ہاتھ جُھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔

9 اَے خُدا! مَیں تیرے لِئے نیا گِیت گاؤُں گا۔دس تار والی بربط پر مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا ۔

10 وُہی بادشاہوں کو نجات بخشتا ہےاور اپنے بندہ داؤُد کو مُہلِک تلوار سے بچاتا ہے۔

11 مُجھے بچا اور پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑاجِن کے مُنہ سے بطالت نِکلتی رہتی ہےاور جِن کا دہنا ہاتھ جُھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔

12 جب ہمارے بیٹے جوانی میں قدآور پَودوں کیمانِند ہوں ۔اور ہماری بیٹیاں محلّ کے کونے کے لِئے تراشےہُوئے پتھّروں کی مانِند ہوں۔

13 جب ہمارے کھتّے بھرے ہوں جِن سے ہر قِسم کیجِنس مِل سکےاور ہماری بھیڑ بکریاں ہمارے کُوچوں میںہزاروں اورلاکھوں بچّے دیں۔

14 جب ہمارے بَیل خُوب لدے ہوں۔جب نہ رخنہ ہو نہ خُرُوجاور نہ ہمارے کُوچوں میں واوَیلا ہو۔

15 مُبارک ہے وہ قَوم جِس کا یہ حال ہے۔مُبارک ہے وہ قَوم جِس کا خُدا خُداوند ہے۔