1 مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کیاور اُس نے مُجھے جواب دِیا۔
2 جُھوٹے ہونٹوں اور دغاباز زُبان سےاے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔
3 اَے دغاباز زُبان!تُجھے کیا دِیا جائے اور تُجھ سے اَور کیا کِیا جائے؟
4 زبردست کے تیز تِیر۔جھاؤ کے انگاروں کے ساتھ۔
5 مُجھ پر افسوس کہ مَیں مسک میں بستااور قِیدار کے خَیموں میں رہتا ہُوں۔
6 صُلح کے دُشمن کے ساتھ رہتے ہُوئےمُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔
7 مَیں تو صُلح دوست ہُوںپر جب بولتا ہُوں تو وہ جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔