1 اَے خُدا! قَومیں تیری مِیراث میں گُھس آئی ہیں۔اُنہوں نے تیری مُقدّس ہَیکل کو ناپاک کِیا ہے ۔اُنہوں نے یروشلِیم کو کھنڈر بنا دِیا ہے۔
2 اُنہوں نے تیرے بندوں کی لاشوں کو آسمان کےپرِندوں کیاور تیرے مُقدّسوں کے گوشت کو زمِین کےدرِندوں کی خُوراک بنا دِیا ہے۔
3 اُنہوں نے اُن کا خُون یروشلِیم کے گِرد پانی کیطرح بہایااور کوئی اُن کو دفن کرنے والا نہ تھا۔
4 ہم اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ ہیں۔اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے تمسخُر اور مذاقکا باعِث۔
5 اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ کے لِئے ناراضرہے گا؟کیا تیری غَیرت آگ کی طرح بھڑکتی رہے گی ؟
6 اپنا قہر اُن قَوموں پر جو تُجھے نہیں پہچانتیںاور اُن مملکتوں پر جو تیرا نام نہیں لیتِیں اُنڈیل دے۔
7 کیونکہ اُنہوں نے یعقُوب کو کھا لِیااور اُس کے مسکن کو اُجاڑ دِیا ہے۔
8 ہمارے باپ دادا کے گُناہوں کو ہمارےخِلاف یاد نہ کر ۔تیری رحمت جلد ہم تک پُہنچےکیونکہ ہم بُہت پست ہو گئے ہیں۔
9 اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نامکے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔اپنے نام کی خاطِر ہم کو چُھڑا اور ہمارے گُناہوں کاکفّارہ دے ۔
10 قَومیں کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟تیرے بندوں کے بہائے ہُوئے خُون کا بدلہہماری آنکھوں کے سامنے قَوموں پر واضِح ہو جائے۔
11 قَیدی کی آہ تیرے حضُور تک پُہنچے۔اپنی بڑی قُدرت سے مَرنے والوں کو بچا لے۔
12 اَے خُداوند! ہمارے پڑوسِیوں کی طعنہ زنی جو وہتُجھ پر کرتے رہے ہیںاُلٹی سات گُنا اُن ہی کے دامن میں ڈال دے ۔
13 تب ہم جو تیرے لوگ اور تیری چراگاہ کیبھیڑیں ہیںہمیشہ تیری شُکرگُذاری کریں گے۔ہم پُشت در پُشت تیری سِتایش کریں گے۔