زبُو 105 URD

خُدااور اُس کے لوگ

1 خُداوند کا شُکر کرو ۔ اُس کے نام سے دُعا کرو۔قَوموں میں اُس کے کاموں کا بیان کرو۔

2 اُس کی تعرِیف میں گاؤ ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔اُس کے تمام عجائِب کا چرچا کرو۔

3 اُس کے مُقدّس نام پر فخر کرو۔خُداوند کے طالِبوں کے دِل شادمان ہوں۔

4 خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔

5 اُن عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔اُس کے عجائِب اور مُنہ کے احکام کو یاد رکھّو۔

6 اَے اُس کے بندے ابرہام کی نسل !اَے بنی یعقُوب اُس کے برگُزِیدو!

7 وُہی خُداوند ہمارا خُدا ہے۔اُس کے احکام تمام زمِین پر ہیں۔

8 اُس نے اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّا۔یعنی اُس کلام کو جو اُس نے ہزار پُشتوں کے لِئے فرمایا۔

9 اُسی عہد کو جو اُس نے ابرہام سے باندھااور اُس قَسم کو جو اُس نے اِضحاق سے کھائی

10 اور اُسی کو اُس نے یعقُوب کے لِئے آئِینیعنی اِسرائیل کے لِئے ابدی عہد ٹھہرایا

11 اور کہا کہ مَیں کنعان کا مُلک تُجھے دُوں گاکہ تُمہارا مورُوثی حِصّہ ہو۔

12 اُس وقت وہ شُمار میں تھوڑے تھےبلکہ بُہت تھوڑے اور اُس مُلک میں مُسافِرتھے

13 اور وہ ایک قَوم سے دُوسری قَوم میںاور ایک سلطنت سے دُوسری سلطنت میںپِھرتے رہے۔

14 اُس نے کِسی آدمی کو اُن پر ظُلم نہ کرنے دِیابلکہ اُن کی خاطر اُس نے بادشاہوں کو دھمکایا

15 اور کہا کہ میرے ممسُوحوں کو ہاتھ نہ لگاؤاور میرے نبِیوں کو کوئی نُقصان نہ پُہنچاؤ۔

16 پِھر اُس نے فرمایا کہ اُس مُلک پر قحط نازِل ہواور اُس نے روٹی کا سہارا بِالکُل توڑ دِیا۔

17 اُس نے اُن سے پہلے ایک آدمی کو بھیجا۔یُوسف غُلامی میں بیچا گیا۔

18 اُنہوں نے اُس کے پاؤں کو بیڑِیوں سے دُکھ دِیا ۔وہ لوہے کی زنجِیروں میں جکڑا رہا۔

19 جب تک کہ اُس کا سُخن پُورا نہ ہُؤا۔خُداوند کا کلام اُسے آزماتا رہا۔

20 بادشاہ نے حُکم بھیج کر اُسے چُھڑایا۔ہاں قَوموں کے فرمانروا نے اُسے آزاد کِیا ۔

21 اُس نے اُس کو اپنے گھر کا مُختاراور اپنی ساری مِلکِیّت پر حاکِم بنایا

22 تاکہ اُس کے اُمرا کو جب چاہے قَید کرےاور اُس کے بزُرگوں کو دانِش سِکھائے۔

23 اِسرائیل بھی مِصر میں آیااور یعقُوب حام کی سرزمِین میں مُسافِررہا

24 اور خُدا نے اپنے لوگوں کو خُوب بڑھایااور اُن کو اُن کے مُخالِفوں سے زِیادہ قوِی کِیا۔

25 اُس نے اُن کے دِل کو برگشتہ کِیا تاکہ اُس کیقَوم سے عداوت رکھّیںاور اُس کے بندوں سے دغابازی کریں۔

26 اُس نے اپنے بندہ مُوسیٰ کواور اپنے برگُزِیدہ ہارُون کو بھیجا۔

27 اُس نے اُن کے درمیان مُعجِزاتاور حام کی سرزمِین میں عجائِب دِکھائے۔

28 اُس نے تارِیکی بھیج کر اندھیرا کر دِیااور اُنہوں نے اُس کی باتوں سے سرکشی نہ کی۔

29 اُس نے اُن کی ندِیوں کو لہُو بنا دِیااور اُن کی مچھلیاں مار ڈالِیں۔

30 اُن کے مُلک اور بادشاہوں کے بالاخانوں میںمینڈک ہی مینڈک بھر گئے۔

31 اُس نے حُکم دِیا اور مچھّروں کے غول آئےاور اُن کی سب حدُود میں جُوئیں آ گئِیں۔

32 اُس نے اُن پر مینہ کی جگہ اَولے برسائےاور اُن کے مُلک پر دہکتی آگ نازِل کی۔

33 اُس نے اُن کے انگُور اور انجِیر کے درختوں کو بھیبرباد کر ڈالااور اُن کی حدُود کے پیڑ توڑ ڈالے۔

34 اُس نے حُکم دِیا تو بے شُمار ٹِڈّیاںاور کیڑے آ گئے

35 اور اُن کے مُلک کی تمام نباتات چٹ کر گئےاور اُن کی زمِین کی پَیداوار کھا گئے۔

36 اُس نے اُن کے مُلک کے سب پہلوٹھوں کو بھیمار ڈالاجو اُن کی پُوری قُوّت کے پہلے پَھل تھے۔

37 اور اِسرائیل کو چاندی اور سونے کے ساتھنِکال لایااور اُس کے قبِیلوں میں ایک بھی کمزور آدمی نہ تھا۔

38 اُن کے چلے جانے سے مِصر خُوش ہو گیاکیونکہ اُن کا خَوف مِصریوں پر چھا گیا تھا۔

39 اُس نے بادل کو سائبان ہونے کے لِئے پَھیلا دِیااور رات کو رَوشنی کے لِئے آگ دی۔

40 اُن کے مانگنے پر اُس نے بٹیریں بھیجِیںاور اُن کو آسمانی روٹی سے سیر کِیا۔

41 اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلااور خُشک زمِین پر ندی کی طرح بہنے لگا۔

42 کیونکہ اُس نے اپنے پاک قَول کواور اپنے بندہ ابرہام کو یاد کِیا

43 اور وہ اپنی قَوم کو شادمانی کے ساتھاور اپنے برگُزِیدوں کو گِیت گاتے ہُوئے نِکال لایا۔

44 اور اُس نے اُن کو قَوموں کے مُلک دِئیےاور اُنہوں نے اُمّتوں کی مِحنت کے پَھل پر قبضہ کِیا

45 تاکہ وہ اُس کے آئین پر چلیںاور اُس کی شرِیعت کو مانیں۔خُداوند کی حمد کرو۔