زبُو 148 URD

کائنات کو خُدا کی حمد کرنے کی تاکِید

1 خُداوند کی حمد کرو۔آسمان پر سے خُداوند کی حمد کرو۔بُلندیوں پر اُس کی حمد کرو۔

2 اَے اُس کے فرِشتو! سب اُس کی حمد کرو۔اَے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمد کرو۔

3 اَے سُورج!اَے چاند! اُس کی حمد کرو۔اَے نُورانی سِتارو!سب اُس کی حمد کرو۔

4 اَے فلکُ الافلاک! اُس کی حمد کرو۔اور تُو بھی اَے فضا پر کے پانی!

5 یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔کیونکہ اُس نے حُکم دِیا اور یہ پَیدا ہو گئے۔

6 اُس نے اِن کو ابدُالآباد کے لِئے قائِم کِیا ہے۔اُس نے اٹل قانُون مُقرّر کر دِیا ہے۔

7 زمِین پر سے خُداوند کی حمد کرو۔اَے اژدہاؤ اور سب گہرے سمُندرو!

8 اَے آگ اور اَولو! اَے برف اورکُہر!اَے طُوفانی ہوا!جو اُس کے کلام کی تعمِیل کرتی ہے۔

9 اَے پہاڑو اور سب ٹِیلو!اَے میوہ دار درختو اور سب دیودارو!

10 اَے جانورو اور سب چَوپایو!اَے رینگنے والو اورپرِندو!

11 اَے زمِین کے بادشاہو اور سب اُمّتو!اَے اُمرا اور زمِین کے سب حاکِمو!

12 اَے نَوجوانو اور کُنوارِیو!اَے بُڈّھو اوربچّو!

13 یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔کیونکہ صِرف اُسی کا نام مُمتاز ہے۔اُس کا جلال زمِین اور آسمان سے بُلند ہے۔

14 اور اُس نے اپنے سب مُقدّسوںیعنی اپنی مُقرّب قَوم بنی اِسرائیل کے فخر کے لِئےاپنی قَوم کا سِینگ بُلند کِیا۔خُداوند کی حمد کرو۔