زبُو 78 URD

خُدا اور اُس کے لوگ

1 اَے میرے لوگو! میری شرِیعت کو سُنو۔میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگاؤ۔

2 مَیں تمثِیل میں کلام کرُوں گااور قدِیم مُعمّے کہُوں گا۔

3 جِن کو ہم نے سُنا اور جان لِیااور ہمارے باپ دادا نے ہم کو بتایا

4 اور جِن کو ہم اُن کی اَولاد سے پوشِیدہ نہیں رکھّیں گےبلکہ آیندہ پُشت کو بھی خُداوند کی تعرِیفاور اُس کی قُدرت اور عجائِب جو اُس نے کِئے بتائیں گے۔

5 کیونکہ اُس نے یعقُوب میں ایک شہادت قائِم کیاور اِسرائیل میں شرِیعت مقرّر کیجِن کی بابت اُس نے ہمارے باپ دادا کو حُکم دِیاکہ وہ اپنی اَولاد کو اُن کی تعلِیم دیں۔

6 تاکہ آیندہ پُشت یعنی وہ فرزند جو پَیدا ہوں گےاُن کو جان لیںاور وہ بڑے ہو کر اپنی اَولاد کو سِکھائیں

7 کہ وہ خُدا پر آس رکھّیںاور اُس کے کاموں کو بُھول نہ جائیںبلکہ اُس کے حُکموں پر عمل کریں

8 اور اپنے باپ دادا کی طرح سرکش اور باغی نسل نہ بنیں۔اَیسی نسل جِس نے اپنا دِل درُست نہ کِیااور جِس کی رُوح خُدا کے حضُور وفادار نہ رہی۔

9 بنی افرائِیم مُسلّح ہو کر اور کمانیں رکھتے ہُوئےلڑائی کے دِن پِھر گئے۔

10 اُنہوں نے خُدا کے عہد کو قائِم نہ رکھّااور اُس کی شرِیعت پر چلنے سے اِنکار کِیا

11 اور اُس کے کاموں کو اور اُس کے عجائِب کوجو اُس نے اُن کو دِکھائے تھے بُھول گئے۔

12 اُس نے مُلکِ مِصر میں ۔ ضُعن کے عِلاقہ میںاُن کے باپ دادا کے سامنے عجِیب و غرِیب کام کِئے۔

13 اُس نے سمُندر کے دو حِصّے کر کے اُن کو پار اُتارااور پانی کو تُودہ کی طرح کھڑا کر دِیا۔

14 اُس نے دِن کو بادل سے اُن کی راہبری کیاور رات بھر آگ کی رَوشنی سے۔

15 اُس نے بیابان میں چٹانوں کو چِیرااور اُن کو گویا بحر سے خُوب پِلایا۔

16 اُس نے چٹان میں سے ندیاں جاری کِیںاور دریاؤں کی طرح پانی بہایا۔

17 تَو بھی وہ اُس کے خِلاف گُناہ کرتے ہی گئےاور بیابان میں حق تعالیٰ سے سرکشی کرتے رہے

18 اور اُنہوں نے اپنی خواہش کے مُطابِق کھانا مانگ کراپنے دِل میں خُدا کو آزمایا

19 بلکہ وہ خُدا کے خِلاف بکنے لگےاور کہا کیا خُدا بیابان میں دسترخوان بِچھا سکتا ہے ؟

20 دیکھو! اُس نے چٹان کو مارا تو پانی پُھوٹ نِکلااور ندیاں بہنے لگِیں۔کیا وہ روٹی بھی دے سکتا ہے ؟کیا وہ اپنے لوگوں کے لِئے گوشت مُہیّا کر دے گا؟

21 پس خُداوند سُن کر غضب ناک ہُؤااور یعقُوب کے خِلاف آگ بھڑک اُٹھیاور اِسرائیل پر قہر ٹُوٹ پڑا۔

22 اِس لِئے کہ وہ خُدا پر اِیمان نہ لائےاور اُس کی نجات پر بھروسا نہ کِیا۔

23 تَو بھی اُس نے افلاک کو حُکم دِیااور آسمان کے دروازے کھولے

24 اور کھانے کے لِئے اُن پرمَنّ برسایااور اُن کو آسمانی خُوراک بخشی۔

25 اِنسان نے فرِشتوں کی غِذا کھائی۔اُس نے کھانا بھیج کر اُن کو آسُودہ کِیا۔

26 اُس نے آسمان میں پُروا چلائیاور اپنی قُدرت سے دکھّنا بہائی۔

27 اُس نے اُن پر گوشت کو خاک کی مانِند برسایااور پرِندوں کو سمُندر کی ریت کی مانِند

28 جِن کو اُس نے اُن کی خَیمہ گاہ میںاُن کے مسکنوں کے آس پاس گِرایا۔

29 پس وہ کھا کر خُوب سیر ہُوئے۔اور اُس نے اُن کی خواہش پُوری کی۔

30 وہ اپنی خواہش سے باز نہ آئےاور اُن کا کھانا اُن کے مُنہ ہی میں تھا

31 کہ خُدا کا غضب اُن پر ٹُوٹ پڑااور اُن کے سب سے موٹے تازہ آدمی قتل کِئےاور اِسرائیلی جوانوں کو مار گِرایا۔

32 باوجُود اِن سب باتوں کے وہ گُناہ کرتے ہی رہےاور اُس کے عجِیب و غرِیب کاموں پر اِیمان نہ لائے۔

33 اِس لِئے اُس نے اُن کے دِنوں کو بطالت سےاور اُن کے برسوں کو دہشت سے تمام کر دِیا۔

34 جب وہ اُن کو قتل کرنے لگا تو وہ اُس کے طالِب ہُوئےاور رجُوع ہو کر دِل و جان سے خُدا کوڈھُونڈنے لگے

35 اور اُن کو یاد آیا کہ خُدا اُن کی چٹاناور حق تعالیٰ اُن کا فِدیہ دینے والا ہے۔

36 لیکن اُنہوں نے اپنے مُنہ سے اُس کی خُوشامد کیاور اپنی زُبان سے اُس سے جُھوٹ بولا

37 کیونکہ اُن کا دِل اُس کے حضُور درُست نہ تھااور وہ اُس کے عہد میں وفادار نہ نِکلے۔

38 لیکن وہ رحِیم ہو کر بدکاری مُعاف کرتا ہے اورہلاک نہیں کرتابلکہ بارہا اپنے قہر کو روک لیتا ہےاور اپنے پُورے غضب کو بھڑکنے نہیں دیتا

39 اور اُسے یاد رہتا ہے کہ یہ محض بشر ہیںیعنی ہوا جو چلی جاتی ہے اور پِھر نہیں آتی۔

40 کِتنی بار اُنہوں نے بیابان میں اُس سے سرکشی کیاور صحرا میں اُسے آزُردہ کِیا!

41 اور وہ پِھر خُدا کو آزمانے لگےاور اُنہوں نے اِسرائیل کے قُدُّوس کو ناراض کِیا۔

42 اُنہوں نے اُس کے ہاتھ کو یاد نہ رکھّا۔نہ اُس دِن کو جب اُس نے فِدیہ دے کر اُن کومُخالِف سے رہائی بخشی۔

43 اُس نے مِصر میں اپنے نِشان دِکھائےاور ضُعن کے عِلاقہ میں اپنے عجائِب

44 اور اُن کے دریاؤں کو خُون بنا دِیااور وہ اپنی ندیوں سے پی نہ سکے۔

45 اُس نے اُن پر مچھّروں کے غول بھیجے جو اُن کو کھا گئے۔اور مینڈک جِنہوں نے اُن کو تباہ کر دِیا۔

46 اُس نے اُن کی پَیداوار کِیڑوں کواور اُن کی مِحنت کا پَھل ٹِڈّیوں کو دے دِیا۔

47 اُس نے اُن کی تاکوں کو اَولوں سےاور اُن کے گُولر کے درختوں کو پالے سے مارا ۔

48 اُس نے اُن کے چَوپایوں کو اَولوں کے حوالہ کِیااور اُن کی بھیڑ بکرِیوں کوبِجلی کے۔

49 اُس نے عذاب کے فرِشتوں کی فَوج بھیج کراپنے قہر کی شِدّتغَیظ و غضب اور بلا کو اُن پر نازِل کِیا۔

50 اُس نے اپنے قہر کے لِئے راستہ بنایااور اُن کی جان مَوت سے نہ بچائیبلکہ اُن کی زِندگی وبا کے حوالہ کی۔

51 اُس نے مِصر کے سب پہلوٹھوں کویعنی حام کے مسکنوں میں اُن کی قُوّت کے پہلےپَھل کو مارا۔

52 لیکن وہ اپنے لوگوں کو بھیڑوں کی مانِند لے چلااور بیابان میں گلّہ کی مانِند اُن کی رہنُمائی کی۔

53 اور وہ اُن کو سلامت لے گیا اور وہ نہ ڈرے۔لیکن اُن کے دُشمنوں کو سمُندر نے چُھپا لِیا۔

54 اور وہ اُن کو اپنے مَقدِس کی سرحدتک لایا۔یعنی اُس پہاڑ تک جِسے اُس کے دہنے ہاتھ نےحاصِل کِیا تھا ۔

55 اُس نے اَور قَوموں کو اُن کے سامنے سے نِکال دِیاجِن کی مِیراث جرِیب ڈال کر اُن کو بانٹ دیاور جِن کے خَیموں میں اِسرائیل کے قبِیلوں کو بسایا ۔

56 تَو بھی اُنہوں نے خُدا تعالیٰ کو آزمایا اور اُس سےسرکشی کیاور اُس کی شہادتوں کو نہ مانا

57 بلکہ برگشتہ ہو کر اپنے باپ دادا کی طرح بے وفائی کیاور دھوکا دینے والی کمان کی طرح ایک طرف کوجُھک گئے۔

58 کیونکہ اُنہوں نے اپنے اُونچے مقاموں کے باعِثاُس کا قہر بھڑکایااور اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں سے اُسے غَیرت دِلائی۔

59 خُدا یہ سُن کر غضب ناک ہُؤااور اِسرائیل سے سخت نفرت کی۔

60 سو اُس نے سَیلا کے مسکن کو ترک کر دِیایعنی اُس خَیمہ کو جو بنی آدم کے درمیان کھڑا کِیا تھا

61 اور اُس نے اپنی قُوّت کو اسِیری میںاور اپنی حشمت کو مُخالِف کے ہاتھ میں دے دِیا ۔

62 اُس نے اپنے لوگوں کو تلوار کے حوالہ کر دِیااور وہ اپنی مِیراث سے غضب ناک ہو گیا۔

63 آگ اُن کے جوانوں کو کھا گئیاور اُن کی کُنواریوں کے سُہاگ نہ گائے گئے۔

64 اُن کے کاہِن تلوار سے مارے گئےاور اُن کی بیواؤں نے نَوحہ نہ کِیا۔

65 تب خُداوند گویا نِیند سے جاگ اُٹھا۔اُس زبردست آدمی کی طرح جو مَے کے سببسے للکارتا ہو

66 اور اُس نے اپنے مُخالِفوں کو مار کر پسپا کر دِیا۔اُس نے اُن کو ہمیشہ کے لِئے رُسوا کِیا۔

67 اور اُس نے یُوسف کے خَیمہ کو چھوڑ دِیااور افرائِیم کے قبِیلہ کو نہ چُنا۔

68 بلکہ یہُوداہ کے قبِیلہ کو چُنا۔اُسی کوہِ صِیُّون کو جِس سے اُس کو مُحبّت تھی

69 اور اپنے مَقدِس کو پہاڑوں کی مانِند تعمِیر کِیااور زمِین کی مانِند جِسے اُس نے ہمیشہ کے لِئےقائِم کِیا ہے

70 اُس نے اپنے بندہ داؤُد کو بھی چُنااور بھیڑسالوں میں سے اُسے لے لِیا۔

71 وہ اُسے بچّے والی بھیڑوں کی چَوپانی سے ہٹا لایاتاکہ اُس کی قَوم یعقُوب اور اُس کی مِیراثاِسرائیل کی گلّہ بانی کرے۔

72 سو اُس نے خلُوصِ دِل سے اُن کی پاسبانی کیاور اپنے ماہِر ہاتھوں سے اُن کی راہنُمائی کرتا ر ہا ۔