1 جب خُداوند صِیُّون کے اسِیروں کو واپس لایاتو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔
2 اُس وقت ہمارے مُنہ میںہنسیاور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگاکہ خُداوند نے اِن کے لِئے بڑے بڑے کامکِئے ہیں۔
3 خُداوند نے ہمارے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیںاور ہم شادمان ہیں۔
4 اَے خُداوند! جنُوب کی ندیوں کی طرحہمارے اسِیروں کو واپس لا۔
5 جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھکاٹیں گے۔
6 جو روتا ہُؤا بِیج بونے جاتا ہےوہ اپنے پُولے لِئے ہُوئے شادمان لَوٹے گا۔