1 یہوواہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنےہاتھ بَیٹھجب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤںکی چَوکی نہ کر دُوں۔
2 خُداوند تیرے زور کا عصا صِیُّون سے بھیجے گا۔تُو اپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کر۔
3 لشکر کشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپکو پیش کرتے ہیں۔تیرے جوان پاک آرایش میں ہیںاور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔
4 خُداوند نے قَسم کھائی ہے اور پِھرے گانہیںکہ تُو ملکِ صِد ق کے طَورپر ابد تک کاہِن ہے۔
5 خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پراپنے قہر کے دِن بادشاہوں کو چھید ڈالے گا۔
6 وہ قَوموں میں عدالت کرے گا۔وہ لاشوں کے ڈھیر لگا دے گااور بُہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔
7 وہ راہ میں ندی کا پانی پِئے گا۔اِس لِئے وہ سر کو بُلند کرے گا۔