1 اَے خُداوند میرے ستانے والے کِتنے بڑھ گئے!وہ جو میرے خِلاف اُٹھتے ہیں بُہت ہیں۔
2 بُہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیںکہ خُدا کی طرف سے اُس کی کُمک نہ ہوگی ۔ (سِلاہ)
3 لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔
4 مَیں بُلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہُوںاور وہ اپنے کوہِ مُقدّّس پر سے مُجھے جواب دیتاہے۔ (سِلاہ)
5 مَیں لیٹ کر سو گیا ۔مَیں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مُجھے سنبھالتا ہے۔
6 مَیں اُن دس ہزار آدمِیوں سے نہیں ڈرنے کاجو گِردا گِرد میرے خِلاف صف بستہ ہیں۔
7 اُٹھ اَے خُداوند! اَے میرے خُدا! مُجھے بچا لے!کیونکہ تُو نے میرے سب دُشمنوں کو جبڑےپر مارا ہے۔تُو نے شرِیروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔
8 نجات خُداوند کی طرف سے ہے ۔تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ)