1 اَے ساری زمِین! خُدا کے حضُور خُوشی کا نعرہ مار۔
2 اُس کے نام کے جلال کا گِیت گاؤ۔سِتایش کرتے ہُوئے اُس کی تمِجید کرو۔
3 خُدا سے کہو تیرے کام کیا ہی مُہِیب ہیں!تیری بڑی قُدرت کے باعِث تیرے دُشمنعاجِزی کریں گے۔
4 ساری زمِین تُجھے سِجدہ کرے گیاور تیرے حضُور گائے گی۔وہ تیرے نام کے گِیت گائیں گے ۔(سِلاہ)
5 آؤ اور خُدا کے کاموں کو دیکھو۔بنی آدم کے ساتھ وہ اپنے سلُوک میں مُہِیب ہے ۔
6 اُس نے سمُندر کو خُشک زمِین بنا دِیا۔وہ دریا میں سے پَیدل گُذر گئے۔وہاں ہم نے اُس میں خُوشی منائی۔
7 وہ اپنی قُدرت سے ابد تک سلطنت کرے گا۔اُس کی آنکھیں قَوموں کو دیکھتی رہتی ہیں۔سرکش لوگ تکبُّر نہ کریں ۔(سِلاہ)
8 اَے لوگو! ہمارے خُدا کو مُبارک کہواور اُس کی تعرِیف میں آواز بُلند کرو۔
9 وُہی ہماری جان کو زِندہ رکھتا ہےاور ہمارے پاؤں کو پِھسلنے نہیں دیتا۔
10 کیونکہ اَے خُدا! تُو نے ہمیں آزما لِیا ہے۔تُو نے ہمیں اَیسا تایا جَیسے چاندی تائی جاتی ہے ۔
11 تُو نے ہمیں جال میں پھنسایااور ہماری کمر پر بھاری بوجھ رکھّا۔
12 تُو نے سواروں کو ہمارے سروں پر سے گُذارا۔ہم آگ میں سے اور پانی میں سے ہو کر گُذرےلیکن تُو ہم کو فراوانی کی جگہ میں نِکال لایا۔
13 مَیں سوختنی قُربانِیاں لے کر تیرے گھر میں داخِلہُوں گا۔اور اپنی مَنّتیں تیرے حضُور ادا کرُوں گا۔
14 جو مُصِیبت کے وقت میرے لبوں سے نِکلیںاور مَیں نے اپنے مُنہ سے مانیں۔
15 مَیں موٹے موٹے جانوروں کی سوختنی قُربانِیاںمینڈھوں کی خُوشبُو کے ساتھ چڑھاؤُں گا۔مَیں بَیل اور بکرے گُذرانُوں گا ۔(سِلاہ)
16 اَے خُدا سے ڈرنے والو! سب آؤ۔ سُنواور مَیں بتاؤُں گا کہ اُس نے میری جان کے لِئےکیاکیا کِیا ہے۔
17 مَیں نے اپنے مُنہ سے اُس کو پُکارا۔اُس کی تمجِید میری زُبان سے ہُوئی۔
18 اگر مَیں بدی کو اپنے دِل میں رکھتاتو خُداوند میری نہ سُنتا
19 لیکن خُدا نے یقِیناً سُن لِیا ہے ۔اُس نے میری دُعا کی آواز پر کان لگایا ہے۔
20 خُدا مُبارک ہوجِس نے نہ تو میری دُعا کو ردّ کِیااور نہ اپنی شفقت کو مُجھ سے باز رکھّا ۔