زبُو 98 URD

خُدا دُنیا کا فرمانروا ہے

1 خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤکیونکہ اُس نے عجِیب کام کِئے ہیں۔اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مُقدّس بازُونے اُس کے لِئے فتح حاصِل کی ہے۔

2 خُداوند نے اپنی نجات ظاہِر کی ہے۔اُس نے اپنی صداقت قَوموں کے سامنے نمایاں کی ہے۔

3 اُس نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اپنیشفقت و وفاداری یاد کی ہے۔اِنتہایِ زمِین کے لوگوں نے ہمارے خُدا کی نجاتدیکھی ہے۔

4 اَے تمام اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ ماروللکارو اور خُوشی سے گاؤ اور مدح سرائی کرو۔

5 خُداوند کی سِتایش سِتار پر کرو۔سِتار اور سُرِیلی آواز سے۔

6 نرسِنگے اور قرنا کی آواز سےبادشاہ یعنی خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔

7 سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائیںاور جہان اور اُس کے باشِندے۔

8 سَیلاب تالِیاں بجائیں۔پہاڑِیاں مِل کر خُوشی سے گائیں۔

9 خُداوند کے حضُور ۔ کیونکہ وہ زمِین کی عدالتکرنے آ رہا ہے۔وہ صداقت سے جہان کیاور راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔