زبُو 83 URD

اِسرا ئیل کے دُشمنوں کی شِکست کے لِئے اِلتجا

1 اَے خُدا! خاموش نہ رہ۔اَے خُدا چُپ چاپ نہ ہو اور خاموشی اِختیار نہ کر!

2 کیونکہ دیکھ تیرے دُشمن اُودھم مچاتے ہیںاور تُجھ سے عداوت رکھنے والوں نے سر اُٹھایا ہے۔

3 کیونکہ وہ تیرے لوگوں کے خِلاف مکّاری سےمنصُوبہ باندھتے ہیںاور اُن کے خِلاف جو تیری پناہ میں ہیں مشوَرہکرتے ہیں۔

4 اُنہوں نے کہا آؤ ہم اِن کو کاٹ ڈالیں کہ اِن کیقَوم ہی نہ رہےاور اِسرائیل کے نام کا پِھر ذِکر نہ ہو۔

5 کیونکہ اُنہوں نے ایکا کر کے آپس میں مشوَرہ کِیا ہے ۔وہ تیرے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔

6 یعنی ادُو م کے اہلِ خَیمہ اوراسمٰعیلیموآب اور ہاجری ۔

7 جبل اور عمُّون اور عمالِیق ۔فلِستِین اور صُور کے باشِندے۔

8 اسُور بھی اِن سے مِلا ہُؤا ہے۔اُنہوں نے بنی لُوط کی کُمک کی ہے ۔(سِلاہ)

9 تُو اُن سے اَیسا کر جَیسا مِدیان سےاور جَیسا وادیِ قِیسُو ن میں سِیسرا اور یابِین سے کِیا تھا۔

10 جو عَین دور میں ہلاک ہُوئے۔وہ گویا زمِین کی کھاد ہو گئے۔

11 اُن کے سرداروں کو عوریب اور زئیب کی مانِندبلکہ اُن کے شاہزادوں کو زِبح اور ضِلمُنع کی مانِند بنا دے

12 جِنہوں نے کہا ہے آؤہم خُدا کی بستِیوں پر قبضہ کر لیں۔

13 اَے میرے خُدا! اُن کو بگُولے کی گرد کی مانِند بناد ےاور جَیسے ہوا کے آگے ڈنٹھل۔

14 اُس آگ کی طرح جو جنگل کو جلا دیتی ہے۔اُس شُعلہ کی طرح جو پہاڑوں میں آگ لگا دیتا ہے۔

15 تُو اِسی طرح اپنی آندھی سے اُن کا پِیچھا کراور اپنے طُوفان سے اُن کو پریشان کر دے۔

16 اَے خُداوند! اُن کے چِہروں پر رُسوائی طاری کرتاکہ وہ تیرے نام کے طالِب ہوں۔

17 وہ ہمیشہ شرمِندہ اور پریشان رہیں۔بلکہ وہ رُسوا ہو کر ہلاک ہو جائیں۔

18 تاکہ وہ جان لیں کہ تُو ہی جِس کا نام یہووا ہ ہےتمام زمِین پر بُلند و بالا ہے۔