1 تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہواور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر
2 کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائیں گےاور سبزہ کی طرح مُرجھا جائیں گے۔
3 خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔
4 خُداوند میں مسرُور رہاور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔
5 اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دےاور اُس پر توکُّل کر ۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔
6 وہ تیری راست بازی کونُور کی طرحاور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔
7 خُداوند میں مُطمئِن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ ۔اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میںکامیاب ہوتااوربُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔
8 قہر سے باز آ اور غضب کو چھوڑ دے۔بیزار نہ ہو ۔ اِس سے بُرائی ہی نِکلتی ہے۔
9 کیونکہ بدکردار کاٹ ڈالے جائیں گےلیکن جِن کو خُداوند کی آس ہے مُلک کے وارِثہوں گے
10 کیونکہ تھوڑی دیر میں شرِیر نابُود ہو جائے گا۔تُو اُس کی جگہ کو غَور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہو گا۔
11 لیکن حلِیم مُلک کے وارِث ہوں گےاور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔
12 شرِیر راست باز کے خِلاف بندِشیں باندھتا ہےاور اُس پر دانت پِیستا ہے۔
13 خُداوند اُس پر ہنسے گاکیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اُس کا دِن آتا ہے۔
14 شرِیروں نے تلوارنِکالی اور کمان کھینچی ہےتاکہ غرِیب اورمُحتاج کو گِرا دیںاور راست رَو کو قتل کریں۔
15 اُن کی تلوار اُن ہی کے دِل کو چھیدے گیاور اُن کی کمانیں توڑی جائیں گی
16 صادِق کا تھوڑا سا مالبُہت سے شرِیروں کی دَولت سے بِہتر ہے
17 کیونکہ شرِیروں کے بازُو توڑے جائیں گےلیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔
18 کامِل لوگوں کے ایّام کو خُداوند جانتا ہے۔اُن کی مِیراث ہمیشہ کے لِئے ہو گی۔
19 وہ آفت کے وقت شرمِندہ نہ ہوں گے۔اور کال کے دِنوں میں آسُودہ رہیں گے۔
20 لیکن شرِیر ہلاک ہوں گے۔خُداوند کے دُشمن چراگاہوں کی سرسبزی کی مانِندہوں گے۔وہ فنا ہو جائیں گے۔ وہ دُھوئیں کی طرح جاتےرہیں گے ۔
21 شرِیر قرض لیتا ہے اور ادا نہیں کرتالیکن صادِق رحم کرتا ہے اور دیتا ہے
22 کیونکہ جِن کو وہ برکت دیتا ہے وہ زمِین کےوارِث ہوں گےاور جِن پر وہ لَعنت کرتا ہے وہ کاٹ ڈالےجائیں گے۔
23 اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیںاور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔
24 اگر وہ گِر بھی جائے تو پڑا نہ رہے گاکیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے ۔
25 مَیں جوان تھا اور اب بُوڑھا ہُوںتَو بھی مَیں نے صادِق کو بیکساور اُس کی اَولاد کو ٹُکڑے مانگتے نہیں دیکھا۔
26 وہ دِن بھر رحم کرتا ہے اور قرض دیتا ہےاور اُس کی اَولاد کو برکت مِلتی ہے۔
27 بدی کو چھوڑ دے اور نیکی کراور ہمیشہ تک آباد رہ۔
28 کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہےاور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں ۔پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔
29 صادِق زمِین کے وارِث ہوں گےاور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔
30 صادِق کے مُنہ سے دانائی نِکلتی ہےاور اُس کی زُبان سے اِنصاف کی باتیں۔
31 اُس کے خُدا کی شرِیعت اُس کے دِل میں ہے۔وہ اپنی روِش میں پِھسلے گا نہیں۔
32 شرِیر صادِق کی تاک میں رہتا ہےاور اُسے قتل کرنا چاہتا ہے۔
33 خُداوند اُسے اُس کے ہاتھ میں نہیںچھوڑے گااور جب اُس کی عدالت ہو تو اُسے مُجرِم نہٹھہرائے گا۔
34 خُداوند کی آس رکھ اور اُسی کی راہ پر چلتا رہاور وہ تُجھے سرفراز کر کے زمِین کا وارِث بنائے گا ۔جب شرِیر کاٹ ڈالے جائیں گے تو تُو دیکھے گا ۔
35 مَیں نے شرِیر کو بڑے اِقتدار میں اور اَیساپَھیلتے دیکھاجَیسے کوئی ہرا درخت اپنی اصلی زمِین میں پَھیلتا ہے ۔
36 لیکن جب کوئی اُدھر سے گُذرا اور دیکھا تو وہ تھاہی نہیںبلکہ مَیں نے اُسے ڈھُونڈا پر وہ نہ مِلا۔
37 کامِل آدمی پر نِگاہ کر اور راست باز کو دیکھکیونکہ صُلح دوست آدمی کے لِئے اجر ہے۔
38 لیکن خطاکار اِکٹھے مَر مِٹیں گے۔شرِیروں کا انجام ہلاکت ہے
39 لیکن صادِقوں کی نجات خُداوند کی طرف سے ہے ۔مُصِیبت کے وقت وہ اُن کا مُحکم قلعہ ہے۔
40 اور خُداوند اُن کی مدد کرتا اور اُن کو بچاتا ہے۔وہ اُن کو شرِیروں سے چُھڑاتا اور بچا لیتا ہے۔اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس میں پناہ لی ہے۔