1 جب مَیں پکارُوں تو مُجھے جواب دے ۔ اَے میریصداقت کے خُدا!تنگی میں تُو نے مُجھے کُشادگی بخشی ۔ مُجھ پر رحم کر اورمیری دُعا سُن لے۔
2 اَے بنی آدم! کب تک میری عِزّت کے بدلےرُسوائی ہو گی؟تُم کب تک بطالت سے مُحبّت رکھّو گے اورجُھوٹ کے درپَے رہو گے؟ ( سِلا ہ )
3 جان رکھّو کہ خُداوند نے دِین دار کو اپنے لِئےالگ کر رکھّا ہے۔جب مَیں خُداوند کو پکارُوں گاتو وہ سُن لے گا ۔
4 تھرتھراؤ اور گُناہ نہ کرو۔اپنے اپنے بِستر پر دِل میں سوچو اور خاموش رہو ۔(سِلاہ)
5 صداقت کی قُربانِیاں گُذرانواور خُداوند پر توکُّل کرو۔
6 بُہت سے کہتے ہیں کَون ہم کو کُچھ بھلائی دِکھائے گا؟اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فر ما۔
7 تُو نے میرے دِل کو اُس سے زِیادہ خُوشی بخشی ہےجو اُن کوغلّہ اور مَے کی فراوانی سے ہوتی تھی ۔
8 مَیں سلامتی سے لیٹ جاؤُں گا اور سو رہُوں گاکیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مُجھے مُطمئِن رکھتا ہے۔