زبُو 60 URD

رہائی کے لِئے اِلتجا

1 اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہحال کر دِیا۔تُو ناراض رہا ہے ۔ ہمیں پِھر بحال کر۔

2 تُو نے زمِین کو لرزا دِیا ۔ تُو نے اُسے پھاڑ ڈالاہے۔اُس کے رخنے بند کر دے کیونکہ وہ لرزان ہے۔

3 تُو نے اپنے لوگوں کو سختِیاں دِکھائیں۔تُو نے ہم کو لڑکھڑا دینے والی مَے پِلائی۔

4 جو تُجھ سے ڈرتے ہیں تُو نے اُن کو ایک جھنڈادِیا ہے۔تاکہ وہ حق کی خاطر بُلند کِیا جائے ۔(سِلاہ)

5 اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے۔تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔

6 خُدا نے اپنی قُدُّوسِیّت میں فرمایا ہے مَیں خُوشیکرُوں گا۔مَیں سِکم کو تقسیم کرُوں گا اور سُکّات کی وادی کوبانٹُوں گا۔

7 جِلعاد میرا ہے مَنسّی بھی میرا ہے۔افرائِیم میرے سر کا خود ہے۔یہُودا ہ میرا عصا ہے۔

8 موآ ب میری چلپچی ہے۔ادُو م پر مَیں جُوتا پھینکُوں گا۔اَے فِلستِین ! میرے سبب سے للکار۔

9 مُجھے اُس مُحکم شہر میں کَون پُہنچائے گا؟کَون مُجھے ادُو م تک لے گیا ہے؟

10 اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دِیا؟اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا ۔

11 مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کرکیونکہ اِنسانی مدد عبث ہے ۔

12 خُدا کی مدد سے ہم بہادری کریں گےکیونکہ وُہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کرے گا۔