1 خُداوند کی حمد کرو۔تُم خُدا کے مَقدِس میں اُس کی حمد کرو۔اُس کی قُدرت کے فلک پر اُس کی حمد کرو۔
2 اُس کی قُدرت کے کاموں کے سبب سے اُس کیحمد کرو۔اُس کی بڑی عظمت کے مُطابِق اُس کی حمد کرو۔
3 نرسِنگے کی آواز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔بربط اور سِتار پر اُس کی حمد کرو۔
4 دَف بجاتے اور ناچتے ہُوئے اُس کی حمد کرو۔تاردار سازوں اور بانسلی کے ساتھ اُس کی حمد کرو ۔
5 بُلند آواز جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔زور سے جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
6 ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرےخُداوند کی حمد کرو۔