1 اَے خُدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔
2 میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈالاور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔
3 کیونکہ مَیں اپنی خطاؤں کو مانتا ہُوںاور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔
4 مَیں نے فقط تیرا ہی گُناہ کِیا ہےاور وہ کام کِیا ہے جو تیری نظر میں بُرا ہےتاکہ تُو اپنی باتوں میں راست ٹھہرےاور اپنی عدالت میں بے عَیب رہے۔
5 دیکھ! مَیں نے بدی میں صُورت پکڑیاور مَیں گُناہ کی حالت میں ماں کے پیٹ میں پڑا ۔
6 دیکھ تُو باطِن کی سچّائی پسند کرتا ہےاور باطِن ہی میں مُجھے دانائی سِکھائے گا۔
7 زُوفے سے مُجھے صاف کر تو مَیں پاک ہُوں گا۔مُجھے دھو اور مَیں برف سے زِیادہ سفید ہُوں گا۔
8 مُجھے خُوشی اور خُرّمی کی خبرسُناتاکہ وہ ہڈّیاں جو تُو نے توڑ ڈالی ہیںشادمان ہو ں ۔
9 میرے گُناہوں کی طرف سے اپنا مُنہ پھیرلےاور میری سب بدکاری مِٹا ڈال۔
10 اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیداکراور میرے باطِن میں از سرِنو مُستقِیم رُوح ڈال ۔
11 مُجھے اپنے حضُور سے خارِج نہ کراور اپنی پاک رُوح کو مُجھ سے جُدا نہ کر۔
12 اپنی نجات کی شادمانی مُجھے پِھر عِنایت کراور مُستعِد رُوح سے مُجھے سنبھال۔
13 تب مَیں خطاکاروں کو تیری راہیں سِکھاؤُں گااور گُنہگار تیری طرف رجُوع کریں گے۔
14 اَے خُدا! اَے میرے نجات بخش خُدا مُجھے خُونکے جُرم سے چُھڑاتو میری زُبان تیری صداقت کا گِیت گائے گی ۔
15 اَے خُداوند! میرے ہونٹوں کو کھول دےتو میرے مُنہ سے تیری سِتایش نِکلے گی
16 کیونکہ قُربانی میں تیری خُوشنُودی نہیں ورنہ مَیں دیتا ۔سوختنی قُربانی سے تُجھے کُچھ خُوشی نہیں۔
17 شِکستہ رُوح خُدا کی قُربانی ہے۔اَے خُدا تُو شِکستہ اور خستہ دِل کو حقِیر نہ جانے گا ۔
18 اپنے کرم سے صِیُّون کے ساتھ بھلائی کر۔یروشلِیم کی فصِیل کو تعمِیر کر۔
19 تب تُو صداقت کی قُربانیوں اور سوختنی قُربانی اورپُوری سوختنی قُربانی سے خُوش ہوگااور وہ تیرے مذبح پر بچھڑے چڑھائیں گے۔