زبُو 64 URD

مُحافظت کے لِئے درخواست

1 اَے خُدا!میری فریاد کی آواز سُن لے۔میری جان کو دُشمن کے خَوف سے بچائے رکھ۔

2 شرِیروں کے خُفیہ مشوَرہ سےاور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے چُھپا لے

3 جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی طرح تیز کیاور تلخ باتوں کے تِیروں کا نشانہ لِیا ہے

4 تاکہ اُن کو خُفیہ مقاموں میں کامِل آدمی پر چلائیں ۔وہ اُن کو ناگہان اُس پر چلاتے ہیں اورڈرتے نہیں۔

5 وہ بُرے کام کامُصمّم اِرادہ کرتے ہیں۔وہ پھندے لگانے کی صلاح کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم کوکَون دیکھے گا؟

6 وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے ۔

7 لیکن خُدا اُن پر تِیر چلائے گا۔وہ ناگہان تِیر سے زخمی ہو جائیں گے

8 اور اُن ہی کی زُبان اُن کو تباہ کرے گی۔جِتنے اُن کو دیکھیں گے سب سر ہِلائیں گے

9 اور سب لوگ ڈر جائیں گےاور خُدا کے کام کا بیان کریں گےاور اُس کے طریقِ عمل کو بخُوبی سمجھ لیں گے۔

10 صادِق خُداوند میں شادمان ہو گا اور اُس پر توکُّلکرے گااور جِتنے راست دِل ہیں سب فخر کریں گے۔