1 خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہےاور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
2 اِسرائیل اب کہےاُس کی شفقت ابدی ہے۔
3 ہارُون کا گھرانا اب کہےاُس کی شفقت ابدی ہے۔
4 خُداوند سے ڈرنے والے اب کہیںاُس کی شفقت ابدی ہے۔
5 مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور کُشادگی بخشی۔
6 خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟
7 خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔اِس لِئے مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھلُوں گا۔
8 خُداوند پر توکُّل کرنااِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
9 خُداوند پر توکُّل کرنااُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
10 سب قَوموں نے مُجھے گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
11 اُنہوں نے مُجھے گھیر لِیا ۔ بیشک گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
12 اُنہوں نے شہد کی مکھِّیوں کی طرح مُجھے گھیر لِیا۔وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
13 تُو نے مُجھے زور سے دھکیل دِیا کہ گِر پڑُوںلیکن خُداوند نے میری مدد کی۔
14 خُداوند میری قُوّت اور میرا گِیت ہے۔وُہی میری نجات ہُؤا۔
15 صادِقوں کے خَیموں میں شادمانی اور نجات کیراگنی ہے۔خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
16 خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
17 مَیں مرُوں گا نہیں بلکہ جِیتا رہُوں گااور خُداوند کے کاموں کا بیان کرُوں گا۔
18 خُداوند نے مُجھے سخت تنبِیہ تو کیلیکن مَوت کے حوالہ نہیں کِیا۔
19 صداقت کے پھاٹکوں کو میرے لِئے کھول دو۔مَیں اُن سے داخِل ہو کر خُداوند کا شُکر کرُوں گا ۔
20 خُداوند کا پھاٹک یہی ہے۔صادِق اِس سے داخِل ہوں گے۔
21 مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ تُو نے مُجھے جواب دِیا ۔اور خُود میری نجات بنا ہے۔
22 جِس پتھّر کو مِعماروں نے ردّ کِیاوُہی کونے کے سِرے کا پتھّر ہو گیا۔
23 یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤااور ہماری نظر میں عجِیب ہے۔
24 یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشیمنائیں گے ۔
25 آہ! اَے خُداوند! بچا لے۔آہ! اَے خُداوند! خُوش حالی بخش۔
26 مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔ہم نے تُم کو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے۔
27 یہوواہ ہی خُدا ہے اور اُسی نے ہم کو نُور بخشا ہے۔قُربانی کو مذبح کے سِینگوں سے رسِّیوںسے باندھو۔
28 تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔
29 خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہےاور اُس کی شفقت ابدی ہے۔