زبُو 7 URD

عَدل و اِنصاف کے لِئے دُعا

1 اَے خُداوند میرے خُدا! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔سب پِیچھا کرنے والوں سے مُجھے بچا اور چُھڑا ۔

2 اَیسا نہ ہوکہ وہ شیرِ بَبر کی طرح میری جان کو پھاڑے ۔وہ اُسے ٹُکڑے ٹُکڑے کر دے اور کوئی چُھڑانےوالا نہ ہو۔

3 اَے خُداوند میرے خُدا! اگر مَیں نے یہ کِیا ہو ۔اگر میرے ہاتھوں سے بدی ہُوئی ہو۔

4 اگر مَیں نے اپنے میل رکھنے والے سے بھلائیکے بدلے بُرائی کی ہو(بلکہ مَیں نے تُو اُسے جو ناحق میرا مُخالِف تھابچایا ہے)

5 تو دُشمن میری جان کا پِیچھا کر کے اُسے آ پکڑےبلکہ وہ میری زِندگی کو پامال کر کے مِٹّی میںاور میری عِزّت کو خاک میں مِلا دے ۔(سِلاہ)

6 اَے خُداوند! اپنے قہر میں اُٹھ ۔میرے مُخالِفوں کے غضب کے مُقابلہ میں تُوکھڑا ہو جااور میرے لِئے جاگ ۔ تُو نے اِنصاف کا حُکمتو دے دِیاہے۔

7 تیرے چَوگِرد قَوموں کا اِجتماع ہواور تُو اُن کے اُوپر عالَمِ بالا کو لَوٹ جا۔

8 خُداوند قَوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔اَے خُداوند! اُس صداقت و راستی کے مُطابقجومُجھ میں ہے میری عدالت کر۔

9 کاش کہ شرِیروں کی بدی کا خاتِمہ ہو جائے پرصادِق کو تُو قیا م بخشکیونکہ خُدایِ صادِق دِلوں اورگُردوں کو جانچتا ہے۔

10 میری سِپر خُدا کے ہاتھ میں ہےجو راست دِلوں کو بچاتا ہے۔

11 خُدا صادِق مُنصِف ہےبلکہ اَیسا خُدا جو ہر روز قہر کرتا ہے۔

12 اگر آدمی باز نہ آئے تُو وہ اپنی تلوار تیز کرے گا ۔اُس نے اپنی کمان پر چِلّہ چڑھا کر اُسے تیّار کر لِیاہے۔

13 اُس نے اُس کے لِئے مَوت کے ہتھیار بھی تیّارکِئے ہیں ۔وہ اپنے تِیروں کو آتِشی بناتا ہے۔

14 دیکھو اُسے بدی کا دردِ زِہ لگا ہے!بلکہ وہ شرارت سے باردار ہُؤا اور اُس سےجُھوٹ پَیداہُوا۔

15 اُس نے گڑھا کھود کر اُسے گہرا کِیااور اُس خندق میں جو اُس نے بنائی تھی خُود گِرا۔

16 اُس کی شرارت اُلٹی اُسی کے سر پر آئے گی۔اُس کا ظُلم اُسی کی کھوپڑی پر نازِل ہو گا۔

17 خُداوند کی صداقت کے مُطابق مَیں اُس کا شُکرکرُوں گااور خُداوند تعالیٰ کے نام کی تعرِیف گاؤُں گا۔