زبُو 108 URD

دُشمنوں کے خِلاف کُمک کی درخواست

1 اَے خُدا!میرا دِل قائِم ہے۔مَیں گاؤُں گا اور دِل سے مدح سرائی کرُوں گا۔

2 اَے بربط اور سِتار جاگو!مَیں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُٹھوں گا۔

3 اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔

4 کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہےاور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔

5 اَے خُدا! تُو آسمانوں پر سرفراز ہواور تیرا جلال ساری زمِین پر ہو۔

6 اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دےتاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔

7 خُدا نے اپنی قُدُّوسِیت میں یہ فرمایا ہے مَیں خُوشی کرُوں گا ۔مَیں سِکم کو تقسِیم کرُوں گا اور سُکّات کی وادی کو بانٹُوں گا۔

8 جلعاد میرا ہے ۔ مَنسّی میرا ہے۔افرائِیم میرے سر کا خود ہےیہُودا ہ میرا عصا ہے۔

9 موآ ب میری چلپچی ہے۔ادُوم پر مَیں جُوتا پھینکُوں گا۔مَیں فلِستِین پر للکارُوں گا۔

10 مُجھے اُس فصِیل دار شہر میں کَون پُہنچائے گا؟کَون مُجھے ادُو م تک لے گیا ہے؟

11 اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کردِیا؟اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا

12 مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کرکیونکہ اِنسانی مدد عبث ہے۔

13 خُدا کی بدَولت ہم دِلاوری کریں گےکیونکہ وُہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کرے گا۔