1 اَے سب اُمّتو! تالِیاں بجاؤ۔خُدا کے لِئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔
2 کیونکہ خُداوند تعالیٰ مُہِیب ہے۔وہ تمام رُویِ زمِین کا شہنشاہ ہے۔
3 وہ اُمّتوں کو ہمارے سامنے زیرکرے گااور قَومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائیں گی۔
4 وہ ہمارے لِئے ہماری مِیراث کو چُنے گا۔جو اُس کے محبُوب یعقُوب کی حشمت ہے ۔ (سِلاہ)
5 خُدا نے بُلند آواز کے ساتھ۔خُداوند نے نرسِنگے کی آواز کے ساتھ صعُود فرمایا ۔
6 مدح سرائی کرو ۔ خُدا کی مدح سرائی کرو۔مدح سرائی کرو ۔ ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو ۔
7 کیونکہ خُدا ساری زمِین کا بادشاہ ہے۔عقل سے مدح سرائی کرو۔
8 خُدا قَوموں پر سلطنت کرتا ہے۔خُدا اپنے مُقدّس تخت پربَیٹھا ہے۔
9 اُمّتوں کے سردار اِکٹھّے ہُوئے ہیںتاکہ ابرہام کے خُدا کی اُمّت بن جائیںکیونکہ زمِین کی سِپریں خُدا کی ہیں۔وہ نہایت بُلند ہے۔