1 خُداوند کی حمد کرو۔مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میںاپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔
2 خُداوند کے کام عظِیم ہیں۔جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔
3 اُس کے کام جلالی اور پُر حشمت ہیںاور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔
4 اُس نے اپنے عجائِب کی یادگار قائِم کی ہے۔خُداوند رحِیم و کرِیم ہے۔
5 وہ اُن کو جو اُس سے ڈرتے ہیں خُوراک دیتا ہے۔وہ اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّے گا۔
6 اُس نے قَوموں کی مِیراث اپنے لوگوں کودے کراپنے کاموں کا زور اُن کو دِکھایا۔
7 اُس کے ہاتھوں کے کام برحق اور پُر عدل ہیں۔اُس کے تمام قوانِین راست ہیں۔