1 ( الف) مُبارک ہیں وہ جو کامِل رفتار ہیں۔جو خُداوند کی شرِیعت پر عمل کرتے ہیں۔
2 مُبارک ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیںاور پُورے دِل سے اُس کے طالِب ہیں۔
3 اُن سے ناراستی نہیں ہوتی۔وہ اُس کی راہوں پر چلتے ہیں۔
4 تُو نے اپنے قوانِین دِئے ہیںتاکہ ہم دِل لگا کر اُن کو مانیں۔
5 کاش کہ تیرے آئِین ماننے کے لِئےمیری روِشیں درُست ہو جائیں!
6 جب مَیں تیرے سب احکام کا لِحاظ رکھُّوں گاتو شرمِندہ نہ ہُوں گا۔