1 اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائےتو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرےتو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔
2 تُمہارے لِئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنااور مشقّت کی روٹی کھانا عبث ہےکیونکہ وہ اپنے محبُوب کو تو نِیند ہی میں دےدیتا ہے ۔
3 دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہےاور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔
4 جوانی کے فرزند اَیسے ہیںجَیسے زبردست کے ہاتھ میں تِیر۔